علاقائی رابطے اور اقتصادی ترقی اقتصادی تعاون تنظیم کے آئندہ اجلا س کے اصل موضوعات ہیں‘ ترجمان دفتر خارجہ

ہفتہ 25 فروری 2017 23:11

علاقائی رابطے اور اقتصادی ترقی اقتصادی تعاون تنظیم کے آئندہ اجلا ..
طرابلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) دفترِ خارجہ کے ترجمان محمد نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ علاقائی رابطے اور اقتصادی ترقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے اقتصادی تعاون تنظیم کے آئندہ اجلا س کے اصل موضوعات ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو ریڈیو پاکستان کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان علاقائی رابطوں کے لحاظ سے بہت اہم ملک ہے جو مغرب جنوب وسطیٰ ایشیا کے شکم پر واقع ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان خشکی میں گہر ے وسط ایشیائی ملکوں اور افغانستان کیلئے تجارت کا آسان اور سستا راستہ فراہم کر سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :