عرب شہری کا دوست اور بیوی سے متعلق انوکھا سوال ، مسجدالحرام کے امام کا جواب

اتوار 26 فروری 2017 14:10

عرب شہری کا دوست اور بیوی سے متعلق انوکھا سوال ، مسجدالحرام کے امام ..
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 فروری2017ء) سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی پر دینی مسائل کے جوابات سے متعلق پروگرام "نور عل الدرب" میں مملکت میں مقیم ایک عرب باشندے نے ٹیلیفون کال پر انوکھا فتوی طلب کر لیا۔ مذکورہ شخص نے مسجدالحرام کے امام و خطیب ڈاکٹر صالح بن حمید کو آگاہ کیا کہ وہ مملکت میں مقیم ایک دوست کے ساتھ اپنی بیوی کی شادی کروا کر اسے سعودی عرب بلوانا چاہتا ہے۔

اس کے بعد وہ دوست اس کی بیوی کو طلاق دے گا۔

(جاری ہے)

یہ اقدام دیگر طریقوں سے اس خاتون کو مملکت بلوانے میں ناکامی کے بعد سوچا گیا ہے۔مسجد الحرام کے امام نے جواب میں کہا کہ یہ عمل شرعا ناجائز ہے۔ ڈاکٹر صالح نے اس کو "خطرناک راستہ" قرار دیتے ہوئے باور کرایا کہ ایسی صورت میں ہونے والی شادی فرضی ہوگی۔ انہوں نے اس حیلے کے نتائج سے خبردار کیا کیوں کہ حال اور مستقبل میں اس کے کئی مفاسد سامنے آ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ عمل سوال کرنے والے شخص کے اپنے دوست اور اپنی بیوی کے ساتھ تعلق کو بھی ضرر پہنچانے کا سبب بنے گا۔

متعلقہ عنوان :