جسٹس ابراھیم ضیاء کا چیف جسٹس آزاد کشمیر بننا خوش آئند ہے‘ چوہدری ساجد حسین

اتوار 26 فروری 2017 15:20

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 فروری2017ء) مسلم لیگ ن نارتھ زون برطانیہ کے سیکرٹری جنرل چوہدری ساجد حسین نے کہا ہے کہ جسٹس ابراھیم ضیاء کا چیف جسٹس آزاد کشمیر بننا خوش آئند ہے۔ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے چیف جسٹس آزاد کشمیر جسٹس ابراھیم ضیاء میرٹ اور انصاف کا بول بالا کریں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوے کیا۔انہوںنے جسٹس ابراھیم ضیاء کو چیف جسٹس آزاد کشمیر کے عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارک باد پیش کی اور توقع کی ماضی کی طرح آزاد کشمیر کے اندر قانون اور انصاف کی بالادستی قائم رہیگی اور ریاستی عوام کو میرٹ پر انصاف کی فراہمی میں چیف جسٹس اپنا کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :