جموں وکشمیر سٹوڈنٹس یونین دہلی یونیورسٹی کے طلباء اور اساتذہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے

طلباء اور اساتذہ پراکھل بھارتیہ ودھیارتھی پریشد کے غنڈوںکے حملے کی شدید مذمت

اتوار 26 فروری 2017 17:22

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء) مقبوضہ کشمیر میں آل جموںو کشمیر سٹوڈنٹس یونین نے اظہار رائے اور اختلاف کی آزادی کے حق کے لیے جدوجہد کرنے والے دہلی یونیورسٹی کے رمجا کالج اور دیگر اداروںکے طلباء اور پروفیسر ز کے شانہ بشانہ کھڑا ہونے کا اعلان کیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سٹوڈنٹس یونین نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں اکھل بھارتیہ ودھیارتھی پریشد کے کارکنوں کی غنڈہ گردی اور دہلی یونیورسٹی کے طلباء اور اساتذہ پر تشدد کی مذمت کی ہے۔

اکھل بھارتیہ ودھیارتھی پریشد کے غنڈوں نے یونیورسٹی کے طلباء اور اساتذہ پر حملہ کرکے ان کو تشدد کا نشانہ بنایاتھا اور یونیورسٹی میں توڑ پھوڑ کی تھی۔ بیان کے مطابق دہلی پولیس نے حملہ آوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے بجائے اظہار رائے کی آزادی کا مطالبہ کرنے والے کئی پرامن مظاہرین کو گرفتار کیاہے۔

(جاری ہے)

تشدد کا آغازودھیارتھی پریشد کے غنڈوں کی طرف سے 21فروری کو رمجاز ادبی سوسائٹی کی طرف سے ’’کلچرز آف پروٹسٹ‘‘ کے زیر عنوان ایک تقریب میں رکاوٹ ڈالنے سے ہواتھا۔

آل جموں وکشمیر سٹوڈنٹس یونین کے تجمل عمران نے دہلی کے طلباء کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ سٹوڈنٹس یونین نے اظہار رائے کی آزادی کا مطالبہ کرنے والے طلباء اور اساتذہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :