کار کی ٹکر کے مرنے والے کتے کو اس کے بھائی نے دفنا دیا۔ ویڈیو وائرل ہوگئی

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 26 فروری 2017 23:46

کار کی ٹکر کے مرنے والے کتے کو اس کے بھائی نے دفنا دیا۔ ویڈیو وائرل ہوگئی

کار کی ٹکر سے مرنے والے ایک کتے کو اس کے بھائی نے دفنا دیا، جس کی انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔
خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو شمال مشرقی تھائی لینڈ میں فلمائی گئی ہے۔ ویڈیو میں کتے کو اپنی ناک کی مدد سے گڑھے میں پڑے مردہ کتے پر مٹی ڈالتے دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)


ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ مردہ کتا سڑک کے ساتھ بنے قبر نما گڑھے میں پڑا ہے اور کتااپنی ناک سے اس پر مٹی ڈال رہا ہے۔ اس دوران وہ اسے کئی بار سونگھتا بھی ہے۔
بہت سے سوشل میڈیا صارفین اس کلپ کو دیکھ کر افسردہ ہوگئے ہیں۔ ایک صارف کا کہنا ہے کہ کتے کو مردہ کتے پر مٹی ڈالتے دیکھ کر اس کا رونے کو دل کر رہا ہے۔ ایک اور صارف کا کہنا ہے کہ کتا اپنے بھائی کو عزت دینے کےلیے پنجوں کی بجائے ناک سے مٹی ڈال رہا ہے۔