جینز پر زپ کو YKK کیوں لکھا جاتا ہے؟

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 26 فروری 2017 23:48

جینز پر زپ کو YKK کیوں لکھا جاتا ہے؟
آپ نے اکثر جینز، جیکٹ اور زپ والی بہت سی اشیاء پر Zip کی بجائے YKK لکھا ہوا دیکھا ہوگا۔ وائی کے کے اصل میں زپ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ہے۔ اس جاپانی کمپنی کو  Yoshida نامی شخص نے 1934 میں بنایا تھا۔    YKK اصل میں Yoshida Kogyo Kabushikikaisa کا مخخف ہے جیسے انگریزی میں Yoshida Company Limited کہا جا سکتا ہے۔یہ کمپنی بٹن، سنیپ، بکل اور دوسری بہت سی اشیاء بناتی ہے۔

یہ کمپنی وہ مشینیں بھی بناتی ہے جس سے اس کے زپ بنائےجا سکتے ہیں۔YKK میں دنیا کے 71 ممالک میں پھیلی ہوئی 114 کمپنیاں شامل ہیں۔اپنی اشیاء کی تشہیر کے لیے یہ کمپنی ایسے کارٹون بھی بناتی ہے جس میں بچے یا روبوٹ خود کی حفاظت کے لیے زپ سے کام لیتے ہیں۔
اس وقت YKK کے مقابلے کی کوئی کمپنی ہے تو وہ چینی کمپنی SBS ہے۔ YKK اور SBS دنیا میں استعمال ہونے والا 50 فیصد زپ بناتے ہیں۔

(جاری ہے)


2020 میں زپ کی مارکیٹ کی کل مالیت 13.7 ارب ڈالر ہو جائے گی۔
یاد رہے کہ YKK زپ بنانے والی سب سے بڑی کمپنی ہے مگر اس نے زپ کو ایجاد نہیں کیا تھا۔ زپ کو امریکی موجد وٹکومب ایل جوڈیسن نے ایجاد کیا۔ 1893 کے پیٹنٹ کے مطابق اس کا نام زپ نہیں Clasp Locker تھا۔جوڈیسن نے زپ کی تیاری کے لیے ایک کمپنی یونیورسل فاسٹنر کمپنی بھی بنائی۔آج کل اس کمپنی کا نام Talon ہے۔ اس ڈیوائس کو بعد میں ٹالون ڈیزائنر Gideon Sundback نے بہتر بنایا۔    اس نے 1917 میں اس کےنئے ورژن کے حقوق ملکیت حاصل کیے جسے Separable Fastener کا نام دیا گیا۔
YKK صرف پینٹ میں ہی نہیں بلکہ جیکٹ، سفری بیگز، سلیپنگ بیگز،  ملٹری گیئر اور حتیٰ کہ کاروں میں بھی استعمال ہوتے ہیں۔