پاکستان سپر لیگ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 124رنز کا ہدف دےدیا

اتوار 26 فروری 2017 23:50

پاکستان سپر لیگ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 124رنز ..
دبئی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین26فروری۔2017ء) پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے آخری لیگ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 124رنز کا ہدف دے دیا ۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ گراﺅنڈ میں جاری 20 ویں میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ دعوت دی تو اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ڈوین سمتھ اور بین ڈکٹ نے اننگز کا آغاز کیا۔

(جاری ہے)

دونوں اوپنرز نے محتاط انداز میں کھیل آغاز کیا لیکن 37 کے مجموعی اسکور پر ڈکٹ سہیل خان کی گیند پر پولارڈ کو کیچ دے بیٹھے ، حسین طلعت بھی 11 رنز بناکر رن آﺅٹ ہوگئے۔ اسلام آباد کے جارح مزاج کھلاڑی شین واٹسن 2 رنز بناکر سہیل خان کا شکار بنے۔وکٹ کیپر بریڈ ہیڈن 20رنز بنا کر عثمان شنواری کی گیند پر پوویلین لوٹے جبکہ ڈوین سمتھ اگلی ہی گیند پر 49رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے ۔شاداب خان 9اور کپتان مصباح الحق 12رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے ۔کراچی کے لیے عامر ، سہیل خان اور شنواری نے 2،2 شکار کیے ۔کراچی کنگز 111یا اس سے زائد رنز کرنے کی صورت میں پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلے گی ۔