حکومت صوبہ بھر میں زراعت، لائیو سٹاک اور فشریز کے شعبوں کو ترقی دینے کے لئے جامع منصوبے پر عمل پیرا ہے ،ْجہانگزیب خان

پیر 27 فروری 2017 15:18

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء)گلگت بلتستان کے وزیر زراعت جہانزیب خان نے کہا ہے کہ حکومت صوبہ بھر میں زراعت، لائیو سٹاک اور فشریز کے شعبوں کو ترقی دینے کے لئے جامع منصوبے پر عمل پیرا ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان میں زراعت، لائیو سٹاک اور فشریز کو ترقی دینے کے لئے کام کر رہی ہے اور اس سلسہ میں محکمہ زراعت پانچ سو نرسریاں، ایک سو بیج فارم اور مکئی کے پانچ سو ماڈل فارم قائم کرے گا۔وزیر زراعت نے کہا کہ حکومت صوبہ بھر میں ڈیری اور پولٹری کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ماڈل مچھلی فارم کے منصوبے پر بھی کام بھی کر رہی ہے اور اس سلسہ میں پندرہ آب پاشی کے چینلز کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ۔