اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت فوجی عدالتوں کے معاملے پر پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس
فوجی عدالتوں کے تین کی بجائے دو سال کے لیے فوجی عدالتوں کے از سر نو قیام پر اتفاق رائے کا امکان ہے۔ ذرائع فوجی عدالتوں میں توسیع سے متعلق متفقہ فیصلہ ہوا ہے۔اس قومی مسئلے پر کوئی سیاست نہیں ہو گی۔کیونکہ سب نے سیاست کو ایک طرف رکھ کر آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ہم پارلیمنٹ کے ذریعے اس فیصلے پر عمل کروائیں گے۔چھ مارچ کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلائے جانے کی تجویز ہےجبکہ 3 مارچ کو سینیٹ کا اجلاس بلایا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی میڈیا سے گفتگو
سمیرا فقیرحسین منگل 28 فروری 2017 11:46
(جاری ہے)
اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمانی رہنماﺅں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ فوجی عدالتوں میں دو سال کی توسیع دینے پر اتفاق ہو گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مشترکہ پریس کانفرنس میں باضابطہ اعلان کریں گے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بل پیش ہو گا تو رفتہ رفتہ سب کے تحفظات دور ہو جائیں گے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں سے متعلق تمام جماعتوں کا اجلاس ہوا۔ فوجی عدالتوں کی توسیع کے لیے آئینی ترمیم کی ضرورت ہے۔ فوجی عدالتوں میں توسیع سے متعلق متفقہ فیصلہ ہوا ہے۔اس قومی مسئلے پر کوئی سیاست نہیں ہو گی۔کیونکہ سب نے سیاست کو ایک طرف رکھ کر آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ہم پارلیمنٹ کے ذریعے اس فیصلے پر عمل کروائیں گے۔ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھی یہ معاملہ رکھا جائے گا۔ اسحاق ڈار نے بتایا کہ چھ مارچ کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلائے جانے کی تجویز ہےجبکہ 3 مارچ کو سینیٹ کا اجلاس بلایا جا رہا ہے۔ پیپلز پارٹی نے چار مارچ کو اے پی سی بُلا رکھی ہے ۔ ہم اُمید کرتے ہیں کہ پیپلز پارٹی چار مارچ پر اتفاق کر لے۔تمام سیاسی جماعتوں نے قومی ضرورت کے تحت بھرپور ساتھ دیا۔اُمید ہے پیپلز پارٹی بھی اس قومی ضرروت میں ضرور شریک ہو گی۔ اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس میں دونوں مسودے پیش کیے جائیں گے۔جس کے بعد ممکنہ طور پر چھ مارچ کو قومی اسمبلی کا اجلاس بُلایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ 7 جنوری سے فوجی عدالتوں کی مدت ختم ہو گئی تھی ، فوجی عدالتوں کو 7 جنوری سے ہی دوبارہ بحال کیا جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بشمول پیپلز پارٹی متفق ہیں کہ آج بھی حالات غیر معمولی ہیں ۔ اجلاس میں سب نے اتفاق کیا فوجی عدالتیں پسندیدہ راستہ نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں فوجی عدالتوں میں 2سال توسیع پر اتفاق کیا گیا ہے۔فوجی عدالتوں کا قیام 7جنوری 2017سے تصور کیاجائے گا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فوجی عدالتوں کے دوبارہ قیام پر اتفاق قومی مفاد میں کیا۔صاحبزادہ طارق اللہ نے کہا کہ دہشت گردی کو مذہب سے نہ جوڑا جائے،دہشت گرد دہشت گردہوتاہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست کیخلاف بندوق اٹھانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔میڈیا سے گفتگو میں غلام احمد بلور نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں یہ معاملہ بنیادی انسانی حقوق کے منافی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے فوجی عدالتوں کی حمایت مجبوری اورضرورت کے تحت کی ہے۔جبکہ آفتاب شیر پاو¿ نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ اس بار فوجی عدالتوں کا قیام آخری بار ہوگا۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے فوجی عدالتوں کے دوبارہ قیام سے متعلق اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فوجی عدالتوں پر تحفظات سے وزیراعظم کو آگاہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے عدالتیں بہتر بنانے کے لیے کچھ نہیں کیا۔ہم نے وزیراعظم کی حمایت کے بعد فوجی عدالتوں کے بل کی حمایت کی تھی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت سے تجارتی تعلقات سے متعلق تاجروں کی درخواست کا جائزہ لیا جا رہا ہے.ترجمان دفتر خارجہ
-
پنجاب کائٹ فلائنگ آرڈیننس میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے کی تجویز
-
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی تقرری معاملہ،حکومت اور سنی اتحاد کونسل میں تنازعہ حل نہیں ہو سکا
-
ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے نئے مرحلے کیلئے پنجاب بھر سے 17 ہزار سے زائد درخواستیں موصول
-
ماسکو مشرقی یورپ میں امریکی اتحادی ریاستوں کے ساتھ تصادم کا خواہاں نہیں ہے. روسی صدر
-
اروند کیجریوال کی گرفتاری پر امریکا کی جانب سے اظہار تشویش کرنے پر بھارت نے امریکی سفارت کار کو طلب کرلیا
-
خطے کے 9 ممالک کے ساتھ پاکستان کا تجارتی خسارہ 10 اعشاریہ98 فیصد بڑھ گیا
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی پشاور پہنچ گئے، امن و امان اور سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیں گے
-
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کو محفوظ شدہ فیصلے سنانے کی مشروط اجازت دیدی
-
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت4روپے99پیسے بڑھانے پر فیصلہ محفوظ کر لیا
-
عمران ریاض، سمیع ابراہیم سمیت 24 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری
-
قرآن نذر آتش کرنے والا عراقی سویڈن کے رویے سے مایوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.