دبئی میں دو پاکستانی بھائیوں کی ماں کے علاج کی غرض سے 590,000 درہم کی چوری

منگل 28 فروری 2017 17:25

دبئی میں دو پاکستانی بھائیوں کی ماں کے علاج کی غرض سے 590,000 درہم کی چوری
دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،28فروری 2017):دبئی میں دو بھائیوں نے اپنی ماں کے علاج کی غرض سے 590,000 درہم ایک بھارتی مینیجر پرحملہ کرکے چرا لیے۔ گلف نیوز کے مطابق 22اور24سالہ بھائیوں نے ایک بھارتی شخص پر چوری کی غرض سے حملہ کیا۔ ان میں سے ایک نے اس کا گلہ پکڑا اور دوسرے نے اس کو نشہ آور ادویات دیں۔ جس کے بعد وہ ہوش کھو بیٹھا۔

(جاری ہے)

جب دونوں بھائیوں سے اس کے متعلق دریافت کیا گیا تو چھوٹے بھائی کا کہنا تھا کہ وہ موقع واردات پہ موجود نہیں تھا، جب کہ بڑے بھائی کا کہنا تھا کہ وہ اگرچہ گاڑی میں موجود تھا اور ان دونوں کی لڑائی بھی ہوئی تھی تاہم اس نے یہ رقم نہیں چوری کی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی مینیجر کو اس کے باس نے590,000درہم کسی جگہ منتقل کرنے کی غرض سے دیے تھے۔ ان میں سے بڑا بھائی اسی آفس میں کام کرتا تھااوراس مینیجرکے ہمراہ گاڑی میں موجود تھا۔ راستے میں اس نے اپنے چھوٹے بھائی کے ہمراہ جوکہ گاڑی میں چھپ کر بیٹھا تھا اس پر حملہ کیا اور پیسے چرا کر بھاگ گئے۔ 
مزید تحقیقات کرنے پر بھائیوں نے اپنا جرم قبول کرلیا ہے۔ جب کہ عدالت 13مارچ کو فیصلہ سنائے گی۔