بھارتی ریاستی د ہشت گردی اور ایل او سی پر بھارت کی طرف سے کی شدید مذمت کرتے ہیں ، سردار میر اکبر خان

ھارتی ریاستی دہشت گردی اور بربریت کی وجہ سے معصوم کشمیر یوں کی تین نسلیں تباہ ہوچکی ہیں،اقوام متحدہ بھارت پر دبائو ڈالیں مظلو م کشمیریوں کا قتل عام بند کروانے میں اپنا موثر کردار ادا کریں، وزیر جنگلات

منگل 28 فروری 2017 18:44

بھارتی ریاستی د ہشت گردی اور ایل او سی پر بھارت کی طرف سے کی شدید مذمت ..
مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2017ء) وزیر جنگلات سردار میراکبر خان نے کہا ہے کہ بھارتی ریاستی د ہشت گردی اور ایل او سی پر بھارت کی طرف سے کھوئی راٹہ سیکٹر پر فائرنگ کر کے خواتین کو رخمی کر کے فائر بندی معاہدئے کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ بھارت آئے روز جارحیت کرکے معصوم کشمیر یوں کا قتل عام کررہا ہے بھارتی ریاستی دہشت گردی اور بربریت کی وجہ سے معصوم کشمیر یوں کی تین نسلیں تباہ ہوچکی ہیں مگران تمام ظلم وستم کے باوجود بھارت کشمیریوں کے جذبہ آزادی کا ختم کرنے میں بالکل ناکام رہا اور بھارت کے اس تشدد اور بربریت کے باعث کشمیری جوانوں میں جذبہ آزادی کے لیے ایک نیا جنون پیدا ہوا جس نے تحریک آزادی کشمیر کو ایک نئی جلا بخشی ہے ۔

اقوام متحدہ بھارت پر دبائو ڈالیں مظلو م کشمیریوں کا قتل عام بند کروانے میں اپنا موثر کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے مظفرآبادمیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انھوں نے کہا کہ ایل او سی پر بھارت نے کھوئی راٹہ سیکٹر پر فائرنگ کر کے خواتین کو رخمی کیا ہے اور آئے روز جارحیت کرکے معصوم کشمیر یوں کا قتل عام کررہا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ پوری دنیا پر اب یہ بات عیاں ہوچکی ہے کہ بھارت جنوبی ایشیا ء میں بدامنی اور دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے اور اس لیے وہ مقبوضہ کشمیر میں خون کی ہولی کھیل رہا ہے ۔ یہ بات اب پوری دنیا پر واضح ہوجانی چاہیے کہ بھارت جنوبی ایشیا ء میں امن کے قیام میں حائل ایک بڑی رکاوٹ ہے اور اپنے تمام تر وسائل کو دہشت گردی پر صرف کرکے مسلمانوں کی نسل کشی اور جنوبی ایشیا ء کے پرامن خطے کو تباہ کررہا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ بھارتی افواج نے مقبوضہ وادی کو جنگی جیل میں تبدیل کردیا ہے جس میں معصوم ،نہتے اور مظلوم کشمیریو ں کو قید کر کے شہید کردیا جاتا ہیکیا ۔ انھوں نے کہا کہ دنیا کے بدترین مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مثال مقبوضہ وادی میں ملتی ہے جوکہ بھارتی حکمران اپنے اقتدار کے خصول کی خاطر مظلوم کشمیریوں پر ڈھارہے ہیں اور اس پراقوام عالم کی خاموشی ایک سوالیہ نشان ہے ۔

انھوں نے کہا کہ بھارت آئے دن لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری پر فائرنگ کرکے معصوم کشمیریوں کا قتل عام کررہا ہے ۔ بھارتی ہٹ دھرمی سے کشمیر یوں کے جذبہ حریت کو دبایا نہیں جاسکتا ہے ۔ بھارتی غنڈہ گردی انسانی حقوق کے علمبردار تنظیموں کے منہ پر طمانچہ ہے ۔انھوں نے کہاکہ کشمیر کا بچہ بچہ مظلوم کشمیریوںکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور بھارتی جبروتسلط سے مظلوم کشمیریوں کی آزادی تک اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیںاورکشمیر کی مکمل آزادی تک ساتھ رہیں گے ۔

کشمیر کی بنیاد پر اقوام متحدہ کی قرردادوں میں ہیں ۔ ہم اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی قراردادوں پر عملدارآمد کروانے کے لیے بھارت پر زور دے اور مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرے ۔اور کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق ،حق خوداردیت دلایا جائے۔ انھوں نے اقوام متحدہ اور مغربی قوتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق ،حق خوداردیت دلوانے میں اپنا موثر کردار ادا کریں اور بھارت پر اقتصادی پابندیاں لگا کر خطے میں دہشت گردی رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

ہم اقوام عالم خصوصاًمسلم ممالک سے اپیل کرتے ہے کہ وہ کشمیریوں کے حق خوداردیت کے حصول میں کشمیریوں کا کھل کر ساتھ دیں اور بھارت پر دبا ئو ڈالیں وہ کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق جو کہ اقوام متحدہ میں خود بھارت نے تسلیم کیا ہو ا ہے دلوانے میں اپنامو ثر کردار ادا کریں تاکہ کشمیر ی بھی آزادی کی نعمت حاصل کرسکیں ۔اقوام عالم کشمیر کے اندر بھارتی دہشت گردی کا نوٹس لیتے ہوئے بھارت کے خلاف عالمی سطح پر اقتصادی پابند یاں لگا کر جنوبی ایشیا میں امن وامان کی صورت حال کو قائم کرے ۔

وزیر جنگلا ت سردار میر اکبر خان نے کہا کہ وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے ضلع نیلم کا دورہ کرکے تعمیر وترقی کا نیا باب کھول دیا ہے ۔مسلم لیگ ن کی حکومت پورے آزاد کشمیر میں ترقیاتی منصوبہ جات کی بروقت تکمیل کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے رہی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ہم باغ کو ماڈل ضلع بنانے کے لئے میگا پرا جیکٹ کا آغاز کر دیا ہے اس سلسلہ میں تمام دستیاب وسائل کو ترجیحی بنیادوں پر استعمال میں لائے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :