وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کی زیر صدارت سلیکشن بورڈ کا اجلاس

منگل 28 فروری 2017 21:23

لاہور۔28 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2017ء) پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین ناصر کی زیر صدارت کمیٹی روم میں سلیکشن بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میںمختلف شعبہ جات میں فیکلٹی ممبران کی تعیناتیوں و ترقیوں کیلئے دنیا بھر کے معروف ماہرین پر مبنی لسٹ کو تمام ممبران کی جانب سے متفقہ طور پر منظور کر لیاگیا۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب میں وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے کہا کہ اساتذہ کو درپیش مسائل کا جلد از جلد سدِباب کرنا ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ماہرین پر مشتمل پینل کی منظوری کے بعد سلیکشن بورڈز کے اجلاس بہت جلد منعقد کئے جائیں گے۔ انہوں نے رجسٹرار آفس کو ہدایت کی وہ سلیکشنز کے عمل کو تیز کریں تاکہ اساتذہ کی تعیناتیوں اور ترقیوں سے متعلق فیصلے کئے جاسکیں۔

متعلقہ عنوان :