گھر گھر تعلیم پہنچانا علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا مشن ہے،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل ڈائریکٹر سلطان روم خان

منگل 28 فروری 2017 21:31

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 فروری2017ء) گھر گھر تعلیم پہنچانا علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا مشن ہے ،لاکھوں طلباء و طلبات کو یونیورسٹی نے گھر کی دہلیز پر ان کو تعلیم کی روشنی سے روشناس کرایا ،موقع سے فائدہ اٹھاکر دیگر افراد بھی یونیورسٹی سے مختلف کورسز میں داخلہ لیکر تعلیم حاصل کریں تاکہ معاشرے کا کوئی فرد ناخواندہ نہ رہے کیوں کہ تعلیم سب کیلئے ہیں ،بونیر سے اس وقت ہزاروں طلباء و طالبات یونیورسٹی سے رجسٹرڈ ہیں اور مختلف کورسزکررہے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل ڈائریکٹر سوات سلطان روم خان نے سمسٹر بہار2017کے داخلہ مہم کے سلسلے میں اپنے دورہ بونیر کے موقع پر منعقدہ آگاہی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت ضلعی کوآرڈی نیٹر پرنسپل نصراللہ یب نے کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ضلع بھر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے پروفیسرز،لیکچرز ،اساتذہ ،ٹیوٹرزاور کثیر تعداد میں طلباء نے شرکت کی ۔

داخلہ آگاہی مہم کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے ڈائریکٹر سلطان روم ،کوآرڈی نیٹر نصراللہ زیب اورحبیب رشید نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا ہمیشہ یہی مشن رہا ہے کہ ہرعلاقہ میں ہر فردکو تعلیم حاصل کرنے کیلئے ان کے گھروں تک سہولیات مہیا ہو،اسی وجہ سے لاکھوں افراد یونیورسٹی سے مختلف کورسز میں فارغ ہوکر ملک اور ملک سے باہر مختلف شعبوں میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں انہوں نے حاضرین سے اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں میں گھر گھر تک یونیورسٹی کا پیغام پہنچائیں اور زیادہ سے زیادہ افراد کو یونیوسٹی سے مختلف کورسز کرنے کیلئے آمادہ کریں کیوں کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا طریقہ کار ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والوں کیلئے آسان ہے صرف انہیں پیغام پہنچانے کی ضرورت ہے ۔

اس موقع پر ڈائریکٹر نے مختلف طلباء کے سوالات ،مسائل سنے انہوںنے سوالات کے جوابات دیکر ان کے بعض مسائل حل کئے اور یقین دہانی کرائی کہ کسی بھی طالبعلم کا کوئی بھی مسئلہ نہیں رہیگا ۔

متعلقہ عنوان :