پشاور یونیورسٹی اور شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور میں کمپٹیشن ایڈوکیسی اکیڈمیا ڈرائیو سیمینارز کا انعقاد

منگل 28 فروری 2017 22:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 فروری2017ء) پشاور یونیورسٹی اور شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور میں کمپٹیشن ایڈوکیسی اکیڈمیا ڈرائیو سیمینارز کا انعقاد کیا جس میں اکنامکس ، مینجمنٹ سائنس ،لاء کے طلبا اور فیکلٹی ممبران نے بھر پور شرکت کی۔کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے شروع کئے گئے اکیڈمیاڈرائیو کے پہلے مرحلے میں اسلام آباد اور راولپنڈی کی نو(9) یونیورسٹیوں میں کامیاب سیمینار ز کا انعقاد کیا گیا ۔

دوسرے مرحلے میں چاروں صوبوں کی اٹھارہ یونیورسٹیوں میں سیمینارز منعقد کئے جائیں گے۔پشاور یونیورسٹی میں ہونے والے سیمینار میں چیئرمین اکنامکس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹرذلاکت خان ملک، شعبہ اکنامکس کے سینئر فیکلٹی ممبر ڈاکٹر دانش عالم اور اکنامکس اور مینجمنٹ سائنسز کے طلباء و طلبات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی میں منعقدہ سیمینار میں ہیڈ آف لاء ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر عبدالمنان، ہیڈ آف مینجمنٹ سائنسز ڈاکٹر عائشہ ابرار، اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ اکنامکس ڈاکٹر مدیحہ گوہر اور اکنامکس، لاء ، مینجمنٹ سائنسز کے طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

سیمینار کے شرکاء کو کمپیٹیشن ایکٹ 2010 کے اہم نکات اور CCPکی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر، پر یزنٹیشن دی گئی۔فیکلٹی ممبران اور طلبہ وطالبات کی جانب سے سوالات کے دوران بھر پور دلچسپی اور شرکت کی گئی۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ذلاکت خان ملک نے کہا ’’CCP نہ صرف معیشت میں برابری کی سطح کی یقین دہانی کراتاہے بلکہ طلبہ و طالبات کو لاء اور اکنامکس میںresearch کرنے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔

ڈاکٹر مدیحہ گوہر نے اس بات کو اُجاگر کیا کہ CCPاور یونیورسٹی کے مابین باہمی رابطہ ضروری ہے تاکہ اکنامکس اورلاء کے طلبہ و طالبات کو جدید علم اور ٹریننگ دی جاسکے۔CCP کے نمائندگان نے کمپیٹیشن کے قانون اور اسکے ارتقاء سے متعلق ایک معلوماتی Videoکے ذریعے شرکاء کو بریفنگ دی ۔ دھوکہ دہی پر مبنی تشہیر کی روک تھام کیلئیCCPکے آفس آف فیئر ٹریڈ کے کردار پر بھی روشنی ڈالی گئی۔CCPکی ٹیم ممبر کارٹلز اور ٹریڈAbuse اینڈ لیگل ،اکرام الحق قریشی،ایڈ وائزر ٹو سی سی پی ،ڈاکٹر شہزاد انصر، ڈائریکٹر جنرل کمپیٹیشن پالیسی اینڈ ریسرچ ینڈ انٹر نیشنل افیئرز احمد قادر اور سیکرٹری ، نعمان لیئق ، اور رجسٹرار آف سی سی پی سید عمیر جاوید پر مشتمل تھی۔

متعلقہ عنوان :