Live Updates

سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ میری پٹیشن میں دونوں فریقین کو سنا جائے،حنیف عباسی

عمران خان نے ملک میں طنزو مزاح کی سیاست کو فروغ دیا ،عمران خان کی سیاست الزامات اور جھوٹ پر مبنی ہے،عمران خان بیرونی فنڈنگ سے پارٹی چلار ہے ہیں،دوسروں سے حساب مانگے والے کے پاس اپنی جائیداد کا کوئی ثبوت نہیں،ہم نے 70سال کا حساب دیا ہے،ہر حساب کیلئے تیار ہیں اوراب عمران خان کی باری ہے،عمران خان بال ٹمپرنگ سے لیکر سول نامزدگی تک حسا ب دیں مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں حنیف عباسی اورطلال چوہدری کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

منگل 28 فروری 2017 23:27

سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ میری پٹیشن میں دونوں فریقین کو سنا جائے،حنیف ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 فروری2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں حنیف عباسی اورطلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک میں طنزو مزاح کی سیاست کو فروغ دیا ہے،عمران خان کی سیاست الزامات اور جھوٹ پر مبنی ہے،عمران خان بیرونی فنڈنگ سے پارٹی چلار ہے ہیں،دوسروں سے حساب مانگے والے کے پاس اپنی جائیداد کا کوئی ثبوت نہیں،ہم نے 70سال کا حساب دیا ہے،ہر حساب کیلئے تیار ہیں اوراب عمران خان کی باری ہے،عمران خان بال ٹمپرنگ سے لیکر سول نامزدگی تک حسا ب دیں۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ عدلیہ کی آزادی کیلئے جدوجہد کی ہے اور جیلوں میں بھی گئے،عمران خان کے پاس بے نامی جائیداد سے متعلق کوئی شواہد نہیں،عدالت سے استدعا ہے کہ میری پٹیشن میں دونوں فریقین کو سنا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک میں طنزو مزاح کی سیاست کو فروغ دیا ہے ،عمران خان بیرونی فنڈنگ سے پارٹی چلار ہے ہیں ،عمران خان کی سیاست الزامات اور جھوٹ پر مبنی ہے،پی ایس ایل کا فائنل پاکستان میں کرانے کی بھی عمران خان نے مخالفت کی۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان عدالت اور الیکشن کمیشن سے بھاگ رہے ہیں،دوسروں سے حساب مانگے والے کے پاس اپنی جائیداد کا کوئی ثبوت نہیں،عمران خان بال ٹمپرنگ سے لیکر سول نامزدگی تک حسا ب دیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سپریم کورٹ آئیں اور حنیف عباسی کی پٹیشن کا جواب دیں،ہم نے 70سال کا حساب دیا ہے،ہر حساب کیلئے تیار ہیں اوراب عمران خان کی باری ہے۔…(خ م)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات