سابق وفاقی وزیرا قلیتی امور شہباز بھٹی کی چھٹی برسی کل عقیدت و احترام سے منائی جائیگی

بدھ 1 مارچ 2017 14:56

سابق وفاقی وزیرا قلیتی امور شہباز بھٹی کی چھٹی برسی کل عقیدت و احترام ..
فیصل آباد ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) آل پاکستان مینارٹیز الائنس کے سر براہ و سابق وفاقی وزیر اقلیتی امور شہباز بھٹی کی چھٹی برسی کل2 مارچ بروز جمعرات کو انتہائی عقید ت و احترام سے منائی جائیگی ۔ اس موقع پر فیصل آباد سمیت مختلف شہروں کے چرچز میں خصوصی تعزیتی تقریبات کا انعقاد کیاجائیگا۔

(جاری ہے)

شہباز بھٹی مرحوم کی برسی کے سلسلہ میں مرکزی تعزیتی تقریب ان کے آبائی علاقہ خوش پور چک نمبر 51 گ ب سمندری ضلع فیصل آباد کے کیتھولک چرچ میں منعقد کی جائے گی جس میں آل پاکستان مینارٹیز الائنس کے قائدین سمیت دیگر مسیحی تنظیموں کے عہدیداران ، کارکنان اور مسیحی برادری کے افراد بڑی تعداد میں شرکت اور مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

یاد رہے کہ سابق وفاقی وزیر اقلیتی امور شہباز بھٹی کو2 مارچ 2011ء کو پولیس تھانہ آئی نائن اسلام آباد کے سیکٹر I-8/3 میںمسلح حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا جن کی تدفین ان کے آبائی علاقہ خوش پور پولیس تھانہ ترکھانی چک نمبر 51گ ب سمندری ضلع فیصل آباد میں کی گئی تھی ۔آج مرحوم کی برسی کے موقع پر سکیورٹی کے بھی خاطر خواہ انتظامات کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :