گندم کی خریداری مہم کے سلسلہ میں پیشگی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت

بدھ 1 مارچ 2017 15:05

فیصل آباد ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) ڈویژنل کمشنر فیصل آباد مومن آغانے کہا ہے کہ آئندہ ماہ اپریل میں شروع ہونے والی گندم کی خریداری مہم کیلئے پیشگی انتظامات کو حتمی شکل دے دی جائے اور کاشتکاروں کو باردانے کی فراہمی کیلئے نقول گرداوری اور دیگر کاغذات کے حصول کیلئے بھی تیاریاں مکمل کر لی جائیں تاکہ گندم کی خریداری مہم کا آغاز ہونے پر گندم فروخت کرنے والے کاشتکاروں یا محکمہ خوراک کے حکام کو کسی قسم کی مشکل یاپریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

(جاری ہے)

کمشنر فیصل آباد نے ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ فیصل آباد ریجن اور چاروں اضلاع کے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ز کو مزید ہدایت کی ہے کہ وہ خریداری مہم کے سلسلہ میں تمام ضروری اقدامات کی شفاف طریقے سے تکمیل یقینی بنائیں ۔ انہوں نے محکمہ خوراک کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض کی احسن انداز میں بجا آوری اور گندم فروخت کرنے والے کاشتکاروں کو تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی میں کسی کوتاہی کا مظاہرہ نہ کریں۔