کاشتکار کپاس کی بہتر پیداوار کیلئے مرتب کر دہ 23نکات پر عملدرآمدیقینی بنائیں ،محکمہ زراعت پنجاب

بدھ 1 مارچ 2017 16:12

لاہور۔یکم مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) کاشتکار کپاس کی بہتر پیداوار کیلئے مرتب کر دہ 23نکات پر عملدرآمد کویقینی بنائیں ،محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق موسم میں تبدیلی کے ساتھ سفید مکھی کے نمودار ہونے کے امکانات کے پیش نظر ابھی سے حفاظتی اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں، اس حوالے سے محکمہ زراعت کی جانب سے کپاس کے کاشتکاروں کو وقتاً فوقتاً ہدایات جاری کی جائیں گی، ترجمان نے بتایا کہ کپاس کی بہتر پیداوار کیلئے جو 23نکات مرتب کئے گئے ہیں ان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے جبکہ فصلوں کو گلابی سنڈی اور کیڑوں سے بچانے کیلئے 96.232ملین روپے کا بجٹ مختص کر دیا گیا ہے، انہوںنے مزید بتایا کہ آئی پی ایم ٹیکنالوجی پر بتدریج عمل کرنے کا آغاز ہو گیا ہے اور کیڑوں کو ادویات سے ختم کرنے کو آخری حربے کے طور پر استعمال کیا جائے گا، سفید مکھی کی موجودگی کی صورت میں کھیتو ں میں کارڈ لگانے کا جائزہ لینے کیلئے ماہرین سے مشاورت کی جا رہی ہے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :