ورکنگ گروپ کا اجلاس کل طلب، کاشتکار 23نکات پر عملدرآمد یقینی بنائیں

کھیتوں میں کارڈ لگانے کے لئے ماہرین سے مشاورت شروع

بدھ 1 مارچ 2017 16:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2017ء)محکمہ زراعت پنجاب نے کپاس کو کیڑوں کے حملے سے بچانے کے لئے ورکنگ گروپ کا اجلاس کل ( جمعرات )طلب کر لیا۔ موسم میں تبدیلی کے ساتھ سفید مکھی کے نمودار ہونے کے امکانات کے پیش نظر ابھی سے حفاظتی اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔ اس حوالے سے محکمہ زراعت نے کپاس کے کاشتکاروں کو وقتاً فوقتاً ہدایات جاری کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا ہے کہ کپاس کی بہتر پیداوار کے لئے جو 23نکات مرتب کئے گئے ہیں ان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے جبکہ فصلوں کو گلابی سنڈی اور کیڑوں سے بچانے کے لئے 96.232ملین روپے کا بجٹ مختص کر دیا گیا ہے۔ ترجمان نے مرید بتایا کہ آئی پی ایم ٹیکنالوجی پر بتدریج عمل کرنے کا آغاز ہو گیا ہے اور کیڑوں کو ادویات سے ختم کرنے کو آخری حربے کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ سفید مکھی کی موجودگی کی صورت میں کھیتو ں میں کارڈ لگانے کا جائزہ لینے کے لئے ماہرین سے مشاورت کی جا رہی ہے۔