اقوام متحدہ بھارت کی جانب سے سیز فائر لائن کی خلاف ورزیوں اور ایل او سی پر بسنے والے نہتے شہریوں پر گولہ باری کا نوٹس لے‘ مسئلہ کشمیر کے مستقل اور پائیدار حل کے بغیر جنوب مشرقی ایشیاء میں قیام امن ممکن نہیں

مسلم لیگ (ن)اسلام گڑھ کے رہنما شیخ منظر آفتاب کی بات چیت

بدھ 1 مارچ 2017 19:08

اسلام گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مارچ2017ء) مسلم لیگ (ن)اسلام گڑھ کے رہنما شیخ منظر آفتاب نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ بھارت کی جانب سے سیز فائر لائن کی خلاف ورزیوں اور ایل او سی پر بسنے والے نہتے شہریوں پر گولہ باری کا نوٹس لے‘ مسئلہ کشمیر کے مستقل اور پائیدار حل کے بغیر جنوب مشرقی ایشیاء میں قیام امن ممکن نہیں انہوں نے کہا ہم امن کے خواہاں ہیں مگر ہماری امن پسندی کو بھارت سرکار ہماری کمزوری نہ سمجھے ایل او سی پر بسنے والے اور پورے آزاد کشمیر میں بسنے والے کشمیری مسلح افواج کی پشت پر کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا بھارت سرکار کی جانب سے مقبوضہ وادی میں تاریخ کا طویل ترین کرفیو نافذ کرتے ہوئے مسلسل انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں بھارت طاقت کے زور پر غیور کشمیریوں کو بنیادی حق خود ارادیت سے زیادہ دیر محروم نہیں رکھ سکتا انہوں نے کہا مسلم لیگ ن نے ہمیشہ کشمیر بارے اپنا اصولی موقف پیش کیا ہے اور کشمیریوں کی آواز عالمی سطح پر بلند کی ہے۔

(جاری ہے)

مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کشمیریوں کو ان کی جدوجہد آزادی سے پیچھے نہیں ہٹا سکتے ہیں۔مسلم لیگ ن کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور انشاء الله وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر کے عوام آزادی کا سورج طلوع ہوتا دیکھیں گے۔