پانامہ لیکس پر نواز حکومت آئینی ،قانونی اور اخلاقی جواز کھوجانے کے بعد دھمکیوں پر اتر آئی ہے‘لیگی رہنمائوں کی سرعام سپریم کورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز الفاظ میں فیصلہ بلیک اینڈ سنانے کی تلقین قومی اداروں کو گھر کی لونڈی سمجھنے کے مترادف ہے

پیپلزسٹوڈنٹ فیڈریشن کے مرکزی رہنما فیصل چوہدری کا بیان

بدھ 1 مارچ 2017 19:08

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مارچ2017ء) پیپلزسٹوڈنٹ فیڈریشن کے مرکزی رہنما فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس پر نواز حکومت آئینی ،قانونی اور اخلاقی جواز کھوجانے کے بعد دھمکیوں پر اتر آئی ہے۔لیگی رہنمائوں کی جانب سے سرعام سپریم کورٹ آف پاکستان کے ججز کو دھمکی آمیز الفاظ میں فیصلہ بلیک اینڈ سنانے کی تلقین قومی اداروں کو گھر کی لونڈی سمجھنے کے مترادف ہے۔

سپریم کورٹ،پاکستان کا سب سے بڑا ادارہ ہے ایسے ادارے کو دھمکیاں لیگی حکمرانوں کی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے بیان میں کیا۔ساجد علی قریشی نے مذید کہا کہ پانامہ لیکس کیس نواز حکومت کے گلی کی ہڈی بن چکا ہے۔لیگی رہنما سپریم کورٹ آف پاکستان کو ڈکیٹیشن دینے سے گریز کریں۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کو کسی کو خاطر میں لائے بغیر حق وسچ پر منبی فیصلہ دے۔

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اداروں کا احترام کیا اور کرتی رہیگی ۔چیرمین پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی جمہوری سفر پر گامزن ہے اور قائد عوام شہید ذولفقار علی بھٹو کے سیاسی نظریہ پر مظبوطی کیساتھ کابند ہوتے ہوئے جمہوریت کے لئے جدوجہد کر رہی ہے۔2018کا سال پاکستان میں پیپلز پارٹی کی کامیابیوں اور کامرانیوں کا سال ہے اور عوامی قوت کے ساتھ ایک بار برسر اقتدار آکر اقتدار عوام کی جھولی میں ڈالیں گے۔