اوپن یونیورسٹی، غریب اور مستحق طلبہ کو مالی معاونت کے لئے 9۔مختلف سکیمیں شروع

بدھ 1 مارچ 2017 21:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2017ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے غریب اور مستحق طلبہ کو مالی معاونت فراہم کرنے کے لئے 9۔مختلف سکیمیں شروع کردی ہیں جن میں میرٹ سکالرشپ اسکیم ،ْ ارن ٹو لرن اسکیم ،ْ آئوٹ ریچ اسکالرشپس ،ْ فائنل ائیرپراجیکٹ گرانٹ ،ْ اسکالرشپ فار کمیونیٹیز ،ْ اسکالرشپ فارویمن ،ْ فیس انسٹالمنٹ اسکیم ،ْ ایلومینائی/سپانسرز سکالرشپ اور مالی معاونت اسکیم شامل ہیں ،ْ ان تمام سکیموں کی تفصیلات جاننے کے لئے اور ان سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے طلبہ کو یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس ایڈوائزری اینڈ کونسلنگ سروسسز اور قریب ترین علاقائی دفترسے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

"ان اسکیموں کو متعارف کرنے کا بنیادی مقصد غریب اور مستحق طلبہ کو داخلہ فیس میں رعایت فراہم کرنا ہے تاکہ مالی مشکلات کی وجہ سے کوئی فرد تعلیمی حاصل کرنے سے محروم نہ رہ جائیں"ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے سمسٹر بہار 2017ء کے جاری داخلوں سے متعلق طلبہ کی رہنمائی کے لئے اپنے پیغام میں کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ بطور میگا یونیورسٹی ،ْ اوپن یونیورسٹی پاکستان کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو مساوی تعلیمی سہولیات فراہم کرتی ہے اور غریب اور مستحق طلبہ کو تعلیمی نیٹ میں لانے کو اپنی قومی ذمہ داری سمجھتی ہے۔

ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ مالی معاونت اسکیم کے تحت یونیورسٹی غریب اور مستحق طلبہ کو ان کے پروگرام کی ٹیوشن فیس میں تین سمسٹرتک یا پورے تعلیمی پروگرام میں پچاس فیصد تک یا اس سے کم رعایت دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ارن ٹو لرن اسکیم کے تحت یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر میں جروقتی خدمات کا موقع فراہم کیا جاتا ہے اور اس خدمت کے عوض انہیں معقول معاوضہ دیا جاتا ہے ،ْ تاکہ وہ اپنی پیشہ ورانہ مہارت کے ذریعے اپنے تعلیمی اخراجات کا انتظام کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ میرٹ سکالرشپ اسکیم کے تحت ہر سطح کے تعلیمی پروگرامز میں داخل طلبہ اور اطالبات ،ْ جو اپنے تعلیمی پروگرام کے نتائج کے مطابق پچھتر (75%)فیصد یا زائد نمبر حاصل کرچکے ہوں ،ْ وہ اس سکالرشپ کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ فی طالبعلم سکالرشپ کی شرح اور مستفید طلبہ اور طالبات کی تعداد کا تعین ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افئیرز کے پاس دستیاب فنڈز کی مجموعی صورتحال کے پس منظر کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیس انسٹالمنٹ اسکیم کے تحت وہ طلبہ و طالبات جو یکمشت کسی سمسٹر کی فیس ادا نہیں کرسکتے ،ْ ان کی سہولت کے لیے ،ْ آسان اقساط میں فیس وصولی کی اسکیم جاری کی گئی ہے۔ فیس کی دوسری قسط پینتالیس (45)دن بعد ادا کی جاسکتی ہے۔ طلبہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے اپنا داخلہ ،ْ مشقی کام کے نمبر ،ْ رول نمبر سلپ ،ْ نتائج ،ْ رزلٹ ہسٹری ،ْ نیوٹر کے پتہ جات وغیرہ دیکھ سکتے ہیں اور نتائج ،ْ داخلہ فارم ،ْ درچواست فارم اور ڈگری وغیرہ کے فارم ڈائون لوڈ بھی کرسکتے ہیں۔

طلبہ کو اپنی پڑھائی کے متعلق آگاہی کے لئے گاہے بگاہے یونیورسٹی کی ویب سائٹ دیکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ شعبہ داخلہ کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ یونیورسٹی کے تمام سطح کے تعلیمی پروگرامز اور کورسسز کی معاونت میں تیار کردہ ٹی وی پروگرامز اور اہم دستاویزی پروگرامز دیکھنے کے لئے ویب ایڈریس پر وزٹ کرکے استفادہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان سہولیات کا مقصد یونیورسٹی کے طلبہ اور طالبات کو اپنی تعلیمی استعداد بڑھانے کے لئے ہمہ وقت مدد فراہم کرنا ہے۔(توصیف)

متعلقہ عنوان :