پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن اعلی تعلیمی اداروںکے طلباء کو بین الاقوامی کانفرنسوں میں اپنی ریسرچ پیش کرنے کیلئے اب تک22 1 انٹرنیشنل ٹریول گرانٹس تقسیم کر چکا ہے، سدرہ مقصود

بدھ 1 مارچ 2017 23:25

لاہور۔یکم مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن اعلی تعلیمی اداروںکے طلباء کو بین الاقوامی کانفرنسوں میں اپنی ریسرچ پیش کرنے کے لیے اب تک22 1 انٹرنیشنل ٹریول گرانٹس تقسیم کر چکا ہے۔ یہ بات ڈائریکٹر (اکیڈیمک اینڈ ریسرچ) پی ایچ ای سی سدرہ مقصود نے انٹرنیشنل ٹریول گرانٹس کمیٹی کی نویں میٹنگ کے دوران بتائی۔

اجلاسکی صدارت چیئرپرسن پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن، پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین نے کی۔ میٹنگ میں وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی پرو فیسر ڈاکٹر حسن عامر شاہ ، ڈین پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر، ریکٹر ایل ایس سی پروفیسر ڈاکٹر شاہد احمد چوہدری ، ڈائریکٹر جنرل (ایس آئی ) پی ایچ ای سی ڈاکٹر شاہد سرویا اور ڈائریکٹر (اکیڈیمک اینڈ ریسرچ) پی ایچ ای سی مس سدرہ مقصود نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

چیئرمین پرسن ڈاکٹر نظام الدین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن تعلیم کے معیار کی بہتری اور صوبہ میں ریسرچ کے فروغ کے لیے طلباء کو اعلی تعلیم کے لیے بین الاقوامی سطح کے سکالرشپس مہیا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم طلباء کو بین الاقوامی کانفرنسوںمیں اپنی تحقیق کو پیش کر کے جدید اور عصری علوم کے حصول میں ان کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

کمیشن پنجاب میں علمی میدان میں تحقیق کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے اپنی تمام تر کاوشیں بروئے کار لا رہا ہے، اس مقصد کے لیے پنجاب کی سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں اور سرکاری کالجوںکے فیکلٹی ممبران اور طلباء طالبات کو مختلف قسم کے وظائف دے رہا ہے۔ جن میں انٹرنیشنل ٹریول گرانٹ ایسا ہی ایک قدم ہے۔ گرانٹ کے توسط سے بین الاقوامی کانفرنسوں میں شرکت کرنیوالے طلباء اور فیکلٹی ممران کو رجسٹریشن فیس ہوائی جہاز کا ٹکٹ، رہائیش اور ڈیلی الائونس کی مد میں رقم فراہم کی جاتی ہے۔

ڈاکٹر نظام الدین نے مزید کہا کہ پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن صوبہ کے اعلی تعلیمی اداروں کوبین الاقوامی معیار پر لانے کے لئے گامزن ہے، ہم تعداد کی بجائے معیار پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :