ایل ڈی اے نے مین گلبرگ پر ٹرائیکون ٹاون انتظامیہ کو 14 کروڑ 8 لاکھ 44 ہزار 445 روپے ادا کرنے کا حتمی نوٹس جار ی کر دیا

بدھ 1 مارچ 2017 23:36

ایل ڈی اے نے مین گلبرگ پر ٹرائیکون ٹاون انتظامیہ کو 14 کروڑ 8 لاکھ 44 ہزار ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مارچ2017ء) ایل ڈی اے نے تعمیراتی قوانین کی پاسداری کے بغیر تعمیر ہونے والے مین گلبرگ پر ٹرائیکون ٹاون انتظامیہ کو 14 کروڑ 8 لاکھ 44 ہزار 445 روپے ادا کرنے کا حتمی نوٹس جاری کردیا ۔لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے نقشہ منظوری سے قبل 73 ای مین گلبرگ ٹرائیکون ٹاور کی تعمیرات کے معاملے پر ٹرائیکون انتظامیہ کو جرمانے کی ریکوری کا حتمی نوٹس جاری کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایل ڈی اے شعبہ ٹاون پلاننگ کی جانب سے ٹرائیکون ٹاون انتظامیہ کو پندرہ روز میں 14 کروڑ 8 لاکھ 44 ہزار 445 روپے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ٹرائیکون انتظامیہ اور ایل ڈی اے کے مابین معاملہ ایک سال سے چل رہا تھا ۔ نوٹس میں واضح طور پر تحریر کیا گیا ہے کہ ایل ڈی اے کمیشن نے دونوں فریقین کا معاملہ سن کر جرمانہ طے کیا جس پر ایل ڈی اے نے مارچ دوہزار سولہ سے نوٹسز جاری کرنا شروع کئے جس پرکوئی پیش رفت نہ ہوئی ایل ڈی اے حکام کے مطابق تعمیراتی قوانین کی خلاف ورزی پر طے شدہ جرمانہ ادا نہ کیا گیا تو ایل ڈی اے کارروائی کا حق محفوظ رکھتی ہے ۔