پنجاب فوڈ اتھاٹی کی ٹیموں نے ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور فوڈ سنٹرزپرکھانے پینے کی اشیاء کے معیار کاجائزہ لیا،بعض کونوٹسز جاری

بدھ 1 مارچ 2017 23:37

پنجاب فوڈ اتھاٹی کی ٹیموں نے ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور فوڈ سنٹرزپرکھانے ..
فیصل آباد ۔یکم مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھاٹی کی ٹیموں نے فیصل آباد میںمختلف مقامات پر ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور فوڈ سنٹرزپرکھانے پینے کی اشیاء کے معیار کاجائزہ لیااوربعض کونوٹسز جاری کئے ۔ تفصیلات کے مطابق باوا چک،منٹگمری بازار، غلام محمد آباد اور ہمایوں ٹاون جڑانو الہ میں مو جو د بیس سے زائد فوڈ پو ائنٹس کا وزٹ کیا۔

زمین پر خو راک کو سٹور کر نے، نیلے ڈ رموں کے استعمال،لو کل پرو ڈ کٹس استعما ل کر نے، گندے فریزرز،مردہ گو شت کا ریکارڈ نہ رکھنے، فریزرز میں خراب گو شت کی مو جو دگی اور زا ئد المیعا د مشرو بات کی مو جو د گی کی و جہ سے بہتری کے احکا ما ت جا ری کیے اور 5لیٹر زائد المیعا د مشرو با ت اور30 کلو گرام چکن کو مو قع پر ضائع کر دیا۔

(جاری ہے)

جنا ح ٹا ون اور تا ند لیا نو ا لہ کی ٹیم نے کارروائی کے دوران حمید پارک میں واقع ایک بیکر ی کا وزٹ کیا۔

لیکو،سوڈیم سلفیٹ اور کیمیکل کلر استعما ل کر نے کی وجہ سے بیکری کو سر بمہر کر دیا۔اور وزٹ کے دوران بیکری سے 700 kg پاستا،560 kg مکھانے اور 1200 kg مصر ی کو قبضے میں لے لیا۔مدینہ ٹا ون اوجڑانو الہ کی ٹیم نے کاروائی ملکھا ں والا میں واقع ایک پروڈکشن ہا وس کا وزٹ کیا۔ چاولوں کے چھلکے کو رنگ دے کر سرخ مر چو ں میں استعمال کر نے اور غیر خو ردنی رنگ استعما ل کر نے کی وجہ سے سر بمہر کر دیا۔پروڈکشن ہاوس سے مر چو ں کے سمپلز حا صل کیے اور 1200 کلو گرام رنگ شدہ چاولوں کے بو سے کو قبضے میںلے لیا۔

متعلقہ عنوان :