ریسکیو1122جھنگ نے ماہ فروری میں2307افراد کو ریسکیوکیا،علی حسنین

بدھ 1 مارچ 2017 23:47

ریسکیو1122جھنگ نے ماہ فروری میں2307افراد کو ریسکیوکیا،علی حسنین
جھنگ ۔یکم مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) ریسکیو1122جھنگ نے ماہ فروری میں2307افراد کو ریسکیو اور ہسپتال شفٹ کیا۔ ڈسٹر کٹ انچارچ ریسکیو 1122 انجینئرعلی حسنین نے گذشتہ ما ہ فروری کی کارگردگی بیان کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو1122 کے جوانوں نے ہر ایمر جنسی میں عوام الناس کی خدمت کی ہے جذبہ خدمت سے سر شار ریسکیو1122کے اہلکاروں نے شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حسب روایت بہت سی قیمتی جانوں کو ضائع ہونے سے بچایا ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہری رانگ کالز سے پرہیز کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ سہولیات پہنچائی جاسکیںاور یہ بھی بتایا کہ ریسکیو 1122کو گذشتہ ماہ میں 5900کالز موصول ہوئیں جن میں 2225ایمرجنسی 954 معلوماتی 01 رونگ جبکہ 2720 دیگر کالیں تھیں ریسکیو 1122نے جن 2225 ایمرجنسی کالز پر ریسپونڈ کیا ان میں 519روڈ ایکسیڈنٹ 1466 میڈیکل ایمرجنسی633کو ابتدائی طبی امداد مہیا کی ۔

(جاری ہے)

32آگ لگنے کے واقعات 54کرائم کالز اور 150 متفرق واقعات شامل تھے ۔ 05بلڈنگ مندہیم ہونے کی واقعات اور01ڈوبنے کاواقعہ شامل ہیں اور ریسکیو 1122کو روزانہ ایمرجنسی کالز کی ایوریج 79.4کے قریب رہی اور ریسپونڈ ٹائم کی ایوریج 5.07 فیصد رہی 2307لوگوں کو ریسکیو اور ہسپتال شفٹ کیاگیااور 63 لوگ مختلف واقعات میں اپنی جان کی بازی ہار گئے۔