مشہور ڈی جے نے مفلوج ہونے پر سوئزرلینڈکے خودکش کلینک میں خودکشی کر لی

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 1 مارچ 2017 23:40

مشہور ڈی جے نے مفلوج ہونے پر سوئزرلینڈکے خودکش کلینک میں خودکشی کر ..
اٹلی سے تعلق رکھنے فابیانو انتونیانی نے کار حادثے میں مفلوج ہونے کے بعد سوئزرلینڈ کے ایک خودکش کلینک میں خودکشی لی۔
خودکشی کے وقت فابو کے نام سے مشہور ڈی جے گرد اس کے گھر والے اور دوست جمع تھے۔ 40 سالہ فابو کافی عرصے سے اٹلی کی حکومت سے خود کشی کی اجازت مانگ رہا تھا مگر پارلیمنٹ نے چرچ کی بھرپور مخالف کی وجہ سے اس کی درخواست مسترد کر دی۔

اس کی خودکشی کے حوالے سے اٹلی کی پارلیمنٹ میں 11 بار بحث ہوئی جو بے نتیجہ رہی۔
اٹلی کے ہی مارکو نام کے ایک سماجی کارکن نے فابو کے سوئزرلینڈ کے سفر کا بندوبست کیا جہاں اس نے ایک کلینک میں ایک بٹن دبا کر جان لیوا دوا سے اپنی جان لے لی۔
سوئزرلینڈ میں اس کے بہت سے نفسیاتی اورطبی ٹسٹ ہوئے، ان میں کامیابی کے بعد ہی اسے خودکشی کی اجازت دی گئی۔

(جاری ہے)


اس کیس نے اٹلی میں ایک متنازعہ بحث کا آغاز کر دیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ مارکو پر فابو کےلیے سوئزرلینڈ کی ٹکٹ کا بندوبست کرنے کی وجہ سے مقدمہ درج کیا جا سکتا ہے۔
پچھلے ماہ فانو نے ایک ویڈیو بیان میں اٹلی کے وزیراعظم سے اپیل کی تھی کہ اسے خودکشی کرنے میں مدد دی جائے، کیونکہ اس کی زندگی بھیانک خواب بن گئی ہے۔
فابو 2014 میں ایک کار حادثے کی وجہ سے مفلوج ہو گیا تھا۔

دوران ڈرائیونگ اس کا فون نیچے گر گیا تھا، جسے اٹھانے کے لیے وہ جیسے ہی نیچے جھکا اس کی کار ایک دوسری کار سے ٹکرا گئی۔ اس نے اپنے آخری بیان میں کہا کہ میں نے اکیلے ہی بغیر حکومتی معاونت کے سوئزرلینڈ آنے کا بندوبست کر لیا ہے، جلد ہی مجھے اس تکلیف سے نجات مل جائے گی۔
سوئزرلینڈ میں خود کشی میں معاونت کرنے والا کلینک خاصا مہنگا ہے۔ یہاں پر خودکشی کے اخراجات 8510 پاؤنڈ ہوتے ہیں۔ 2015 میں 225 افراد نے اس کلینک سے خود کشی میں معاونت کے حوالے سے بات کی۔ ان میں سے 117 ہی سوئزرلینڈ گئے اور اُن میں سے بھی بہت سے افراد نے نفسیاتی ٹسٹ کے بعد خودکشی کا ارادہ بدل کر واپسی کی راہ لی۔