ون بیلٹ ون روڈ کے تحت پا کستان میں بنیا دی ڈ ھا نچے کی تعمیر پر کا م جا ری ہے، سی پیک پا کستان اور چین سمیت دیگر مما لک کے لیئے بھی فا ئد ہ مند ہو گا، چین کی پا کستان کے ذ ریعے متعدد مما لک کے ساتھ نئی تجا رتی را ہداری قا ئم ہو رہی ہے، چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی کمیٹی برا ئے امور خا رجہ کے وا ئس چیئر مین وانگ کو چھنگ کا پر یس بر یفنگ میں اظہار خیال

جمعرات 2 مارچ 2017 21:12

ون بیلٹ ون روڈ کے تحت پا کستان میں بنیا دی ڈ ھا نچے کی تعمیر پر کا م جا ..
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 مارچ2017ء) چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی )کی کمیٹی برا ئے امور خا رجہ کے وا ئس چیئر مین وانگ کو چھنگ نے کہا ہے کہ ون بیلٹ ون روڈ منصو بے کے تحت پا کستان میں توا نا ئی، ریلو ے ، ہا ئی ویز اور بنیا دی ڈ ھا نچے کی تعمیر کے منصو بو ں پر کا م ہو رہا ہے، پا ک چین اقتصا دی راہداری منصو بہ(سی پیک) نہ صرف پا کستان بلکہ خطے کے مما لک سمیت دیگر کیلئے بھی فا ئدہ مند ہو گا ۔

ان خیا لات کا اظہار وانگ کو چھنگ نے جمعرات کو نیشنل پیپلز کا نگر یس کے اجلاس کے حوالے سے بر یفنگ دیتے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سی پیک چینی صدر شی چن پھنگ کی جا نب سے متعارف کروا ئے جا نے والے ون بیلٹ ون روڈ کا علمبردار منصو بہ ہے جس کے تحت پا کستان میں ریلو یز ، ہا ئی ویز اور بنیا دی ڈ ھا نچے کی تعمیر کے منصو بو ں پر کا م ہو رہا ہے، منصو بہ سے نہ صرف پا کستان اور چین بلکہ خطے کے مما لک سمیت دیگر مما لک بھی مستفید ہو ں گے، چین کا پا کستان کے ذ ر یعے متعدد مما لک کے ساتھ نیا تجا رتی را بطہ قائم ہو رہا ہے، بیلٹ اینڈ روڈ ایک تا ریخی منصو بہ ہے جس کے تحت د نیا بھر میں چین کے دوستوں میں اضا فہ ہو رہا ہے، ایک سو سے زائد مما لک اور بین االا قوا می کمپنیاں منصو بہ میں شمو لیت کے خوا ہشمند ہیں،40مما لک منصو بہ کا عملی طور پر حصہ بن چکے ہیں جبکہ دیگر بھی چین کے ساتھ معا ہدوں کے منتظر ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے تحت 56سے زائد معا شی زونز پا کستان سمیت مختلف مما لک میں قا ئم کیئے جا رہے ہیں جس سے برا ہ راست دنیا بھر میں ڈیڑھ لا کھ سے زائد روز گا ر کے موا قع پیدا ہو نگے، چین کا یہ منصو بہ بین الاقوا می معیا ر اور ضرورتو ں کے عین مطا بق ہے جس کے تحت عا لمی برادری میں با ہمی تعاون فروغ پا رہا ہے اور را بطہ ساز ی قا ئم ہو رہی ہے، چینی کمپنیا ں بھی منصو بے سے منسلک مما لک میں فرا ئض سر انجام دے رہی ہیں اور تجر بہ میز بان مما لک کو منتقل کیا جا رہا ہے۔

چین مشتر کہ جیت اور مسا وی موا قعو ں کی فرا ہمی پر یقین رکھتا ہے ، بنیا دی طو ر پر انسا نیت کے بہتر مستقبل کیلئے کا م کر رہے ہیں۔ بحیر ہ جنو بی چین کے حوا لے سے با ت کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ خطے میں صو رتحا ل معمول پر ہے اور نیو ی گیشن کی آ زادی بین الاقوا می قوا نین کے عین مطا بق ہے، بحیر ہ جنو بی چین کے جز یرے چین کی خود مختا ری کا نا قا بل تر دید حصہ ہیں جسے کسی بھی طر ح جھٹلا یا نہیں جا سکتا، چین نیو ی گیشن کی آ زادی کو اہمیت دیتا ہے، مذ کور ہ جز یر وں پر تعمیرات چین کا حق ہے جو کہ مقا می لو گو ں کیلئے بنا ئی جا رہی ہیں چین اپنی خود مختاری کا د فا ع کر نے کا حق محفوظ ر کھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :