لاہورکالج یونیورسٹی جھنگ کیمپس کے زیراہتمام طالبات کے بنائے گئے دستی فن پاروں کی نمائش کااہتمام

جمعرات 2 مارچ 2017 22:17

جھنگ۔2 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2017ء)سٹی مال میں لاہورکالج یونیورسٹی جھنگ کیمپس کے زیراہتمام طالبات کے بنائے گئے دستی فن پاروں کی نمائش کااہتمام کیاگیاجس کا ڈپٹی کمشنر غازی امان اللہ نے افتتاح کیا۔ ذرائع کے مطابق لاہور کالج یونیورسٹی جھنگ کیمپس کے بی ایف اے ڈیپارٹمنٹ نے نمائش کا اہتمام کیاگیا ۔اس موقع پر ڈائریکٹر حلیمہ اقبال،عائشہ نجمی،عصمہ ارشاد،بشریٰ یعقوب اور عقصہ نیاز نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

طالبات کی طرف سے تیار کیے گئے دستی فن پاورں اور دستکاری کے ملبوسات کی نمائش کی گئی۔جس کو غازی امان اللہ نے خوش آئند قرار دیا اور طالبات کی کاوشوں کو سراہا۔نمائش میں لاہورکالج یونیورسٹی کی طالبات کی جانب سے بنائے دیدہ زیب دستکاری کے حامل ملبوسات پیش کیے گئے۔ان ملبوسات کے ساتھ ساتھ طالبات کی جانب سے بنائے گئے دستی فن پاروں نے بھی نمائش کی زینت بڑھانے میں کردار ادا کیا۔خواتین کے لئے ہینڈ بیگز ، شیشوں سے بنے فن پاروں کیساتھ ساتھ لکڑی سے بنائے گئی خوبصورت اشیاء بھی موجود تھیں۔