رجسٹرار پنجاب یونیورسٹی نی42 سینئرریٹائرڈ پروفیسرز کو ملازمت پر بحال کردیا ،نوٹیفیکیشن جاری

جمعرات 2 مارچ 2017 23:06

لاہور۔2 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2017ء) پنجاب یونیورسٹی کے نئے تعینات ہونیوالے رجسٹرار ڈاکٹر خالد خان نی42 سینئرریٹائرڈ پروفیسرز کو ملازمت پر بحال کردیا ،اس سلسلے میں نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔یونیورسٹی کے سابق رجسٹرار ڈاکٹر محمد نعیم خان نے کنٹریکٹ پر تعینات 42پروفیسرز کو ملازمت سے فارغ کردیا تھا۔پنجاب یونیورسٹی کے سینئر کنٹریکٹ پروفیسرز کی برطرفی کے معاملے پر وزیر ہائیر ایجوکیشن پنجاب رضا علی گیلانی کی ہدایت پرچیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن ڈاکٹرمحمد نظام الدین کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی،جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیرشاہ اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رئوف اعظم بھی شامل تھے،کمیٹی نے گزشتہ روز وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی سے ملاقات کی تھی۔

(جاری ہے)

پنجاب یونیورسٹی میں بحال ہونیوالے پروفیسرز میں خواجہ محمد زکریا،اقبال اسٹڈیز کے ڈاکٹر سید محمد اکرم، انسٹی ٹیوٹ آف ایڈمنسٹریٹو سائنسز پروفیسر ڈاکٹر اے آر جعفری، لٹریری ہسٹری کے خواجہ محمد زکریا، کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے ڈاکٹر شوکت محمود،زوالوجی کے ڈاکٹر نسرین مظفر، ڈاکٹر سید اختر، کول ٹیکنالوجی سے ڈاکٹر شفقت نواز، کالج آف ارتھ اینڈ اینوائرنمنٹل سائنسز ڈاکٹر محمد نواز چوہدری ، بدر الزمان اور کالج آف ارتھ اینڈ اینوائرنمنٹل سائنسز کے ڈاکٹر ریاض احمدشامل ہیں۔

کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن سے نعیم میر، شعبہ فلاسفی سے ڈاکٹر ساجد علی، کالج آف ایکچوریل سائنسز سے محمد اویس، کیمسٹری سے ڈاکٹر جمیل انور،فلوریکلچر ریسرچ فارم سے جمیل خان، ساؤتھ ایشین اسٹڈیز سے جہانگیر تمیمی ، فزکس سے ڈاکٹر اعجاز مجتبیٰ غوری، آئی کیو ٹی ایم سے ڈاکٹر ارشد حسین چوہدری اور شعبہ اکنامکس سے سے اللہ دتہ،الیکٹریکل انجینئرنگ سے اختر حسین، کیمیکل انجینئرنگ سے ڈاکٹر شوکت علی، فارمیسی کالج سے ڈاکٹر فرخ ضیاء اللہ خان ،ہیلے کالج آف بنکنگ اینڈ فنانس سے ریاض احمد، فوزیہ ناہید اور فدا حسین بخاری شامل ہیں۔

لاء کالج سے سید ذوالفقار احمد، پاکستان اسٹڈی سنٹر سے سید فاروق حسنات، کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن سے صبیحہ ذوالقرنین، ڈاکٹر نسیم اختر، کیمونیکیشن اسٹڈیز سے ڈاکٹر اجمل نیازی، پاکستان اسٹڈی سنٹر سے ڈاکٹر اقدس علی کاظمی، کیمیکل انجینئرنگ سے ضیاء اللہ چوہدری، کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن سے محمود حسین، اور نواز چوہدری کو بھی بحال کردیا گیا ہے۔