Live Updates

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان کے اعلانات

جمعرات 2 مارچ 2017 23:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 مارچ2017ء) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کامرس ریگولر، آرٹس ریگولر اور آرٹس پرائیویٹ گروپس کے ضمنی امتحانات برائے 2016ء کے نتائج کا اعلان بروز جمعہ 3مارچ 2017ء کو دوپہر ایک بجے کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا کے نمائندے نتائج کی کاپی انٹربورڈ آفس سے دوپہر ایک بجے کے بعد حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مذکورہ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk پر بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :