وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس‘ اہم معاشی اشاریوں کا جائزہ لیا گیا
کمیٹی نے پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین کیلئے 380 ملین روپے مالیت کیساتھ نومبر 2016ء کے ایک مہینہ کی تنخواہ کی منظوری دی بڑے پیمانے پر مصنوعات سازی میں مسلسل اضافہ ہو رہاہے، صنعتی شعبہ کی صورتحال مثبت اور حوصلہ افزاء ہے ، نجی شعبہ کیلئے کریڈٹ میں 22 فیصد سے زائد اضافہ ہوا،گیس اور بجلی کی پیداوار میں مسلسل اضافہ سے صنعتی شعبہ میں بہتری آرہی ہے، سیکرٹری خزانہ کی اجلاس کو بریفنگ
جمعرات 2 مارچ 2017 23:23
(جاری ہے)
گندم کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے کمیٹی کو بتایا گیا کہ 28 فروری 2017ء کو گندم کا ذخیرہ 5.5 ملین ٹن تھا۔
خوراک کے صوبائی محکمے اور پاسکو کے پاس ملوں کیلئے ملکی گندم کی فراہمی کیلئے وافر مقدار موجود ہے۔ 22 فروری 2017ء کو ملک میں چینی کا ذخیرہ 3.20 ملین ٹن تھا۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ مالی سال جولائی تا جنوری 2016-17ء میں ترسیلات زر 10.946 ملین ڈالر تھے جبکہ 2015-16ء میں ترسیلات زر 11.155 ملین ڈالر ہے۔ اسی طرح اس مدت میں اس میں 1.9 فیصد کمی آئی۔ تاہم سالانہ بنیادوں پر جنوری میں ترسیلات زر میں 1.5 فیصد بہتری آئی۔ جنوری میں ایف بی آر کی وصولیوں میں 9 فیصد بہتری آئی۔ جولائی تا جنوری 2016-17ء کی مدت کے دوران اوسطاً 7.6 فیصد بہتری ہوئی۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا جس میں گزشتہ سال کی نسبت موجودہ مالی سال کی مدت جولائی تا جنوری میں 10 فیصد بہتری آئی۔ نجکاری ڈویژن کی تجویز کو مدنظر رکھتے ہوئے ای سی سی نے پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین کیلئے 380 ملین روپے مالیت کے ساتھ نومبر 2016ء کے ایک مہینہ کی تنخواہ کی بھی منظوری دی۔مزید اہم خبریں
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
8 فروری کو ن لیگ پنجاب میں زیادہ سے زیادہ صرف 40 نشستیں جیتی
-
ٰآئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں ہونے کا امکان ہے، محمد اورنگزیب
-
پنجاب میں ن لیگ ختم ہوگی تو کوئی ایسا ہوگا جو خلاء کو پُر کرے گا
-
نان بائی ویلفیئرایسوسی ایشن نے روٹی، نان کے سرکاری نرخ کو چیلنج کردیا
-
جنرل (ر) قمر باجوہ نے نوازشریف کو باہر بھیجنے میں سہولتکاری کی تھی
-
8 فروری کے عام انتخابات کے بعد جو فارم 47 خلافِ قانون کئی روز تک جاری نہ ہوئے انکا ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد جاری ہونا نہایت حیرت انگیز ہے،پی ٹی آئی
-
ایران کے صدر کی کراچی آمد،گورنر اور وزیراعلی سندھ نے پرتپاک استقبال کیا
-
ڈیجیٹل انسانی ترقی کے انڈکس میں پاکستان 193 ممالک میں 164 ویں نمبر پر آگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.