سول و عسکری قیادت میں بہتر تعلقات دشمنوں کے علاوہ دوستوں کا روپ دھارنے والوں کو بھی کھٹکتے ہیں،چودھری نثار علی خان
پاکستان کے اندرونی و بیرونی دشمنوں میں گٹھ جوڑ کے وا ضح ثبوت موجود ہیں،سول اور عسکری قیادت کے درمیان بہتر کوآرڈنیشن اور قریبی تعاون ریاست کے مفاد میں ہے، وزیر داخلہ ملک میں سلامتی کی صورتحال 2013ء کے مقابلے میں کہیں بہتر ہے، دشمن کمزور ہوا ہے ابھی اس کا مکمل خاتمہ نہیں ہوا، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں اعلیٰ فوجی افسران سے خطاب
جمعرات 2 مارچ 2017 23:23
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندرونی و بیرونی دشمنوں میںگٹھ جوڑ کے وا ضح ثبوت موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمن اپنے درپردہ مقاصد کے لئے ان تعلقات میں دراڑ دیکھنے کے خواہاں ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سول اور عسکری تعلقات پاکستان کے مفاد میں ہیں اور ان کے مطلوبہ نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ ملک کی اندرونی سلامتی کی پالیسی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سلامتی آج کے دور میں ایک کثیر جہتی مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے جن سے نمٹنے کے لئے ریاست کے تمام اداروں کو مل کر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے تاہم انہوں نے کہا کہ یہ بھی تسلیم کیا جانا چاہئے کہ ملک میں سلامتی کی صورتحال 2013ء کے مقابلے میں کہیں بہتر ہے۔ امن و امان کی صورتحال میں بہتری ہماری مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے اور اس بہتری کے لئے ریاست کے ہر ادارے نے اپنا کردارادا کیا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ دشمن کمزور ہوا ہے، ابھی اس کا مکمل خاتمہ نہیں ہوا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.