پنجاب فوڈ اتھارٹی کاملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈائون، 2فیکٹریاں سیل، متعدد کو 50ہزار کے جرمانے

مرچوں میں لکٹی کا برادہ شامل کرے والی فیکٹری، غیر تصدیق شدہ ہڈیاں استعمال کرنے والا بون کرشنگ یونٹ سیل

جمعرات 2 مارچ 2017 23:31

پنجاب فوڈ اتھارٹی کاملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈائون، 2فیکٹریاں سیل، ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق عوام کو صحت مند اور میعاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے لاہور کے علاقے عزیز بھٹی ٹاؤن میں مدنی ملک شاپ کو ناقص دودھ کی موجودگی پر25 سوروپے جرمانہ،داتا گنج بخش ٹاؤن میں پر سوات ہوٹل کو2 ہزار، حاجی محمد صدیقی آٹا چکی فلیمنگ روڈ گوالمنڈی کو10 ہزار، المشہور حاجی بھولا چکی فلیمنگ روڈ گوالمنڈی کو 5 ہزار روپے جرمانہ غوثیہ سموسہ اینڈ سویٹ ،بستامی روڈ کو8 ہزار،بسمہ اللہ ہوٹل جی ٹی روڈ شاہدرہ کو 2 ہزار ،مختار سموسہ پکوڑاشاپ کو 4 ہزار اور راوی ٹاؤن بسمہ اللہ بیکر کو 15 ہزار روپے جرمانہ ،راوی ٹاؤن میں بسملہ ہوٹل جی ٹی روڈ شاہدرہ کو 2ہزار روپے جرمانہ اوروارننگ نوٹس جاری کیا گیا۔

(جاری ہے)

مزید کاروائیوں میں ناقص مرچوں کی فیکٹری اورغیر تصدیق شدہ ہڈیاں استعمال کرنے والا بون کرشنگ یونٹ سیل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر آپریشنز رافعہ حیدر کی سربراہی میں راولپنڈی کی ٹیم نے گنج منڈی راجہ بازار میں راجہ جمیل اینڈ سنز (ریڈ چلی گرائینڈنگ یونٹ ) پر چھاپہ مار کر ملاوٹ زدہ مرچیں تیار کرنے والا یونٹ سیل کر دیا۔ ملاوٹ کے تمام ٹیسٹ موقع پر کیے گیے اور مرچوں میں لکڑی کا برادہ اور مصنوعی رنگوں کی ملاوٹ ثابت ہونے پر 12ہزار کلو تیار سرخ مرچ او ر 5ہزار کلوخام مال موقع پر تلف کرتے ہوئے فیکٹری کو سیل کر دیا گیا۔

گوجرانوالہ میں ڈائریکٹر آپریشنز کی سربراہی میں کاروائی کر تے احمد نگر روڈ وزیرآباد میں کاروائی کرتے ہوئے ملت بون کرشنگ فیکٹری کو غیر معیاری خام مال کی موجودگی کی بناپر سیل کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :