آپریشن ’’ ردالفساد‘‘ کے ذریعے فسادیوں کو انجام تک پہنچائیں گے،آرمی چیف

ملک میں معاملات کو معمول پر لانے کیلئے اپنا حصہ ڈالیں گے ، مسلح افواج کا داخلی سلامتی میںاہم کردار ہے، مردم شماری ایک اہم قومی معاملہ ہے ، پاک فوج مردم شماری کیلئیبھرپور تعاون کرے گی،پاک فوج حالیہ جنگی تجربات کے نتیجے میں اپنا ثانی نہیں رکھتی،جنرل قمر جاوید باجوہ کا ملتان گریژن کے دورے کے موقع پر افسروں اور جوانوں سے خطاب آرمی چیف نے مظفر گڑھ فائرنگ رینج میں تربیتی مشقیں بھی دیکھیں ،آئی ایس پی آر

جمعرات 2 مارچ 2017 23:37

آپریشن ’’ ردالفساد‘‘ کے ذریعے فسادیوں کو انجام تک پہنچائیں گے،آرمی ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 مارچ2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ آپریشن ’’ ردالفساد‘‘ کے ذریعے فسادیوں کو انجام تک پہنچائیں گے اور اپنے ملک میں معاملات کو معمول پر لانے کیلئے اپنا حصہ ڈالیں گے ، مسلح افواج کا داخلی سلامتی میںاہم کردار ہے، مردم شماری ایک اہم قومی معاملہ ہے ، پاک فوج مردم شماری کیلئیبھرپور تعاون کرے گی،پاک فوج حالیہ جنگی تجربات کے نتیجے میں اپنا ثانی نہیں رکھتی۔

جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملتان گریژن کا دورہ کیا ۔آرمی چیف کو کور کی آپریشنل تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔آرمی چیف نے فوجیوں کو مردم شماری کے حوالے سے دی جانے والی تربیت کا بھی مشاہدہ کیا اور تیاریوں کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ مردم شماری ایک اہم قومی معاملہ ہے ،مردم شماری کیلئے پاک فوج بھرپور تعاون کرے گی۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مظفر گڑھ فائرنگ رینج میں تربیتی مشقیں بھی دیکھیں ۔آرمی چیف نے فوجی جوانوں کے تربیتی معیار اور تیاریوں کی تعریف کی اور کہا کہ پاک فوج حالیہ جنگی تجربات کے نتیجے میں اپنا ثانی نہیں رکھتی ۔فوجی افسروں اور جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ نے کہاکہ مسلح افواج کا داخلی سلامتی میںاہم کردار ہے،آپریشن ’’ ردالفساد‘‘ کے ذریعے فسادیوں کو انجام تک پہنچائیں گے اور اپنے ملک میں معاملات کو معمول پر لانے کیلئے اپنا حصہ ڈالیں گے ۔

اس سے قبل ملتان گریژن پہنچے پر آرمی چیف کا کورکمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار نے استقبال کیا۔انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایولیوشن لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان بھی اس موقع پر موجود تھے ۔