ناسا اگلے سال تک سورج پر خلائی جہاز بھیجے گا

جمعرات 2 مارچ 2017 23:49

ناسا اگلے سال تک سورج پر خلائی جہاز بھیجے گا

ناسا چاند، مریخ اور خلا میں بہت سے خلائی مشن بھیج چکا ہے۔ اگلے سال ناسا سورج کی طرف اپنا پہلا روبوٹک خلائی جہاز بھیجے گا۔ یہ خلائی جہاز سورج کے 6 ملین کلومیٹر کے فاصلے تک جا کر اس کی فضا کا مشاہدہ کرے گا۔
ناسا کا کہنا ہے کہ 149 ملین کلومیٹر دور سورج کی طرف جانے والا یہ روبوٹک خلائی جہاز سورج کی سطح تک تو نہیں پہنچ سکے گا مگر 60 لاکھ کلومیٹر کی دوری تک پہنچ کر ہی چند بنیادی سوالوں کے جواب حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔

(جاری ہے)


سورج کی سطح کو ضیائی کرہ (photosphere) کہا جاتا ہے جس کا درجہ حرارت 5500 سینٹی گریڈ تک ہوتا ہے۔ سورج کے کرہ ہوائی (atmosphere) کو کورونا (corona) کہا جاتا ہے، اس کورونا کا درجہ حرارت 20 لاکھ سینٹی گریڈ تک ہوتا ہے۔ سائنسدانوں کی کوشش ہے کہ سورج کے کرہ ہوائی کےاس کی سطح سے اتنا زیادہ گرم ہونے کی وجوہات کا پتا چلایا جا سکے۔
ناسا نے 11.4 سینٹی میٹر کی خصوصی کاربن کے مرکب سے ایک شیلڈ تیار کی ہے، جس کی مدد سے خلائی جہاز خلا میں 1370 سینٹی گریڈ کی گرمی میں بھی محفوظ رہے گا۔ ناسا نے جہاز میں خصوصی ہیٹ ٹیوب جیسے تھرمل ریڈیٹر کا نام دیا ہے نصب کی ہیں۔ تھرمل ریڈیٹر گرمی کو جہاز میں موجود نازک آلات تک پہنچنے سے روکتی ہیں۔