اسلامیہ کالج میں کوالٹی انہانسمنٹ سیل کی تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر

جمعہ 3 مارچ 2017 11:54

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2017ء) کوالٹی انہانسمنٹ سیل اسلامیہ کالج کے زیراہتمام اساتذہ کے لئے سیلف اسسمنٹ رپورٹ رائٹنگ کے بارے میںدوروزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیرہوگئی جس میں مختلف تدریسی شعبہ جات کے اساتذہ نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ورکشاپ کی ریسورس پرسن خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کی ڈپٹی ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل آسیہ بخاری تھی جبکہ نگرانی ڈائریکٹرسیل اسلامیہ کالج ڈاکٹر اظہاراحمداوراسسٹنٹ ڈائریکٹراکبرامین کی اختتامی نشست میں وائس چانسلر اسلامیہ کالج یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر حبیب احمد نے شرکاء میں سرٹیفیکٹ تقسیم کئے۔