عراقی فورسز کے مغربی موسول میں آنے کے بعد8,000افراد نے نقل مکانی اختیار کی، اقوام متحدہ

جمعہ 3 مارچ 2017 16:50

عراقی فورسز کے مغربی موسول میں آنے کے بعد8,000افراد نے نقل مکانی اختیار ..
بغداد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 مارچ2017ء): اقوام متحدہ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق عراقی فورسز کے مغربی موسول میں آنےکے بعدتقریباً8,000سے زائد افراد نے مغربی موسول اور گردونواح کے دیہاتوں سے ہجرت اختیار کی۔ عرب نیوز کی تفصیلات کے مطابق عراقی فورسز مغربی علاقے سے داعش کا خاتمہ کرنے کی غرض سےیہاں آئےتھے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی امداد کے شعبہ نے بروزمنگل ایک رپورٹ میں کہا وہ تمام افراد جنہوں نے نقل مکانی کی اور سرکاری علاقوں میں پہنچے ،وہ زیادہ تر بدحال تھے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مغربی موسول میں شرح اموات خطرناک حد تک زیادہ ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ عراقی فوجیوں نے مغربی موسول سے داعش کی جڑیں ختم کرنے کی غرض سے آپریشن شروع کیا تھا۔