تھائی لینڈ کی پر ہجوم مارکیٹ میں دن دیہا ڑے فا ئرنگ سے 3 فوجی ہلاک

جمعہ 3 مارچ 2017 17:25

تھائی لینڈ کی پر ہجوم مارکیٹ میں دن دیہا ڑے فا ئرنگ سے 3 فوجی ہلاک
بنکاک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2017ء) تھائی لینڈ کے جنوبی علاقہ کی پر ہجوم مارکیٹ میں دن دیہا ڑے فا ئرنگ کر کے 3 فوجیوں کو ہلاک کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو عالمی ذرائع ابلاغ نے تھائی پولیس کے حوالہ سے بتایا کہ جنوبی شورش زدہ علاقہ میں ایک روزہ خونریزی کا مقصد امن مذاکرات میں ہو نے والی پیش رفت کو نقصان پہنچانا ہے ۔ مایو پولیس سٹیشن کے کیپٹن محمد مادوانگ نے بتایا کہ 7 یا 8 مسلح افراد نے فائرنگ کر کے تین تھائی فو جیوں کو ہلاک کیا جبکہ ان فوجیوں کو حملہ آورورں پر جوابی فائرنگ کا موقع بھی نہیں ملا جس پر مارکیٹ میں خریدوفروخت کے لئے آنے والوں میں بھی خوف و ہراس پھیل گیا ۔

متعلقہ عنوان :