مختصرکابینہ رکھ کر گڈگورنس کی مثال قائم کی ‘لیگی حکومت کے ویژن کے مطابق آزاد خطہ کے عوام کی تقدیر ہوائی اعلانات سے نہیں جامع حکمت عملی سے بدلیں گے

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے مرکزی سیکرٹری جنرل خواتین ونگ الماس گردیزی کی وفد سے بات چیت

جمعہ 3 مارچ 2017 17:56

ْہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مارچ2017ء)مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے مرکزی سیکرٹری جنرل خواتین ونگ محترمہ الماس گردیزی نے پر یس کلب ہٹیاں کے وفد سے بات چیت کر تے ہو ئے کہا کہ مختصرکابینہ رکھ کر گڈگورنس کی مثال قائم کی گئی لیگی حکومت کے ویژن کے مطابق آزاد خطہ کے عوام کی تقدیر ہوائی اعلانات سے نہیں جامع حکمت عملی سے بدلیں گے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان عوامی مفادات کے خلاف کوئی اقدام برداشت نہیں کریں گے وہ ہر حال میں آزاد کشمیر کو کرپشن فری اور خوشحال ریاست بنانے کے لیے بولڈ فیصلے کریںگے آزاد کابینہ پوری یکسوئی کے ساتھ راجہ محمد فاروق حیدر خان کے ویژن کو عملی جامعہ پہنانے کے لیے پرعزم ہے عوامی مسائل کے حل کے لیے بیورکریسی اپنے فرائض پورے کرے اور فائل اور سائل کے چلنے میں کہیں بھی رکاوٹ،ٖغفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی مہینوں اور سالوں کے حساب سے فائلیں دبا کر رکھنے کا کلچر اب ختم کرنا ہوگاتیز رفتار ترقی اور عوامی خوشحالی کے ویژن کو کامیاب بنانے کے لیے بیوروکریسی حکومت سے تعاون کرے لیگی حکومت انتقامی کاروائیوں پر یقین نہیں رکھتی تاہم بگڑے نظام کو درست کرنے اور اصلاح و احوال کے لیے کوئی بھی اقدام اُٹھایا جا سکتا ہے جو خالصتاً عوامی مفاد کے لیے ہو اُس میں کوئی بھی کمپرومائز نہیں ہو گا