امریکہ میں 12 سالہ لڑکی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں بھارتی کھلاڑی گرفتار

جمعہ 3 مارچ 2017 21:10

امریکہ میں 12 سالہ لڑکی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں بھارتی ..
ْنئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2017ء) بھارتی کھلاڑی کو امریکہ میں ایک 12 سالہ لڑکی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق تنویر برف پر کھیلے جانے والے کھیل ’’سنو شو‘‘ چمپئن شپ کیلئے نیویارک کے چھوٹے سے گائوں سا رانیک لیک گئے۔

(جاری ہے)

تنویر حسین کو ایک 12 سالہ لڑکی کے بیان کے بعد گرفتار کر لیا گیا جس میں اس کا کہنا تھا کہ کھلاڑی نے اسے جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی۔

تنویر حسین کے وکیل برائن بیریٹ کا کہنا ہے کہ ’’اب تک کی معلومات کے مطابق میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ میرے کلائنٹ بے قصور ہیں۔ میرا تنویر حسین کے ساتھ محدود رابطہ ہو سکا جس کے باعث میں صحیح طریقے سے کیس بھی تیار نہیں کر پا رہا اور اپنے موکل کی طرف سے ملنے والی معلومات پر ہی فیصلہ کیا۔ذرائع کے مطابق مقدمے کی ابتدائی سماعت پیر کے روز ہو گی۔

متعلقہ عنوان :