پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر نے شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا،کیمپس میں پندرہ ہزار پودے لگانے کا اعلان

جمعہ 3 مارچ 2017 21:25

لاہور۔3 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2017ء) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے کیمپس میں 15ہزار پودے لگانے کا اعلان کرتے ہوئے گزشتہ روزوائس چانسلرہائو س میں12پودے لگا کر شجر کاری مہم کاباقاعدہ آغاز کر دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے اساتذہ اور ملازمین کو بھی کیمپس میں پودے لگانے اور اپنی سروس تک ان کی دیکھ بھال کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ درخت خوشگوار ماحول اور صحت مند زندگی کے ضامن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماحول کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے پنجاب یونیورسٹی میں گرین کیمپس پروگرام متعارف کرایاجا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :