نیب اگزیکٹوبورڈکااجلاس:انٹرنیشنل کلیئرنگ ہاؤس پی ٹی سی ایل کودینےکی تحقیقات کاآغاز

انٹرنیشنل کلیئرنگ ہاؤس پی ٹی سی ایل دینے پرایک ارب کانقصان ہوا،اسکینڈل میں ملوث سابق وزیرآئی ٹی راجاپرویزاشرف اورسیکرٹری آئی ٹی فاروق سےانکوائری کی جائیگی۔اعلامیہ نیب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 3 مارچ 2017 20:33

نیب اگزیکٹوبورڈکااجلاس:انٹرنیشنل کلیئرنگ ہاؤس پی ٹی سی ایل کودینےکی ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03مارچ2017ء) : نیب نے انٹرنیشنل کلیئرنگ ہاؤس پی ٹی سی ایل کودینے کے معاملے کی تحقیقات کاآغازکردیا، انٹرنیشنل کلیئرنگ ہاؤس پی ٹی سی ایل کوقواعدوضوابط کے برعکس دینے پرایک ارب کانقصان ہوا،اسکینڈل میں اس وقت کے سابق وزیرآئی ٹی راجاپرویزاشرف اور سیکرٹری آئی ٹی فاروق سے انکوائری کی جائیگی۔اعلامیہ نیب کے مطابق آج چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری کی زیرصدارت نیب اگزیکٹوبورڈکااجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں سابق ایم پی اے ڈاکٹرجاویداحمدکیخلاف انکوائری بندکرنے کی منظوری دی گئی۔سابق ایم پی اے کیخلاف انکوائری عدم ثبوتوں کی بنیادپربندکردی گئی ہے۔اسی طرح آج کے اجلاس میں نیب نے انٹرنیشنل کلیئرنگ ہاؤس اسکینڈل کی باقاعدہ انکوائری کی منظوری دی۔ نیب اگزیکٹوبورڈکااجلاس میں صاف پانی کے غیرقانونی ٹھیکوں کے بارے بھی باقاعدہ انکوائری شروع کرنے کابھی فیصلہ کیاگیا۔پانی کے غیرقانونی ٹھیکے دینے سے قومی خزانے کو15ارب روپے کانقصان پہنچا۔

متعلقہ عنوان :