پی ایس ایل فائنل کے موقع پر صوبہ بھر میں گھریلو اورکمرشل فیڈرز پر لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، پیسکو

جمعہ 3 مارچ 2017 23:46

پی ایس ایل فائنل کے موقع پر صوبہ بھر میں گھریلو اورکمرشل فیڈرز پر لوڈشیڈنگ ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2017ء) پیسکو نے اعلان کیا ہے کہ 5 مارچ کو پاکستان سپرلیگ کے فائنل کی وجہ سے گھریلو اور کمرشل صارفین کے فیڈرز پر لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

صارفین سے بھی التماس ہے کہ وہ بجلی کے استعمال میں اعتدال سے کام لیں تاکہ فیڈراوورلوڈنہ ہو اور بجلی کی فراہمی معطل نہ ہو․ عوام سے خصوصی تعاون کی درخواست ہے۔