کا شت کا ربابچی کی کا شت بر وقت مکمل کرلیں ،زرعی ماہرین

ہفتہ 4 مارچ 2017 14:47

سلانوالی۔4 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2017ء)زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ کاشت کا ر ادویاتی پو د ے کی کا شت سے اپنی آمد ن میں خاطرخوا ہ اضافہ کرسکتے ہیں ا س لیے اس کی کا شت کو بروقت مکمل کرلیں ،ا س کی کا شت کیلئے تین تا چار کلوگرام بیج فی ایکڑ استعمال کریں زرخیز زمین جہاں آپیاشی کیلئے پانی وافر مقدارمیں موجو د ہو ا س کی کا شت کیلئے مو زوں ہے، پانچ سے 6مرتبہ ہل چلا کر سہاگاپھیرکر مٹھی باریک کرلیں زمین کو تیارکرتے وقت اس میں فی ایکڑ 8یہ 10ٹن گوبر کی گلی سڑ ی کھاد ایک جیسی مقدا ر میں سا ر ے کھیت میں بکھیر دیں اورپھر ہل چلاکر اچھی طرح زمین میں ملادیں بوائی کے وقت ایک بور ی ٹرپل فاسفیٹ ڈال دیں ،اگا ئو مکمل ہو نے کے بعد پہلے 60دنوں کے اند ر یو ریا کھا د ڈیڑھ بور ی فی ایکڑ کے حساب سے ڈالیں ،زرعی ماہرین نے ا ے پی پی کوبتایا کہ بابچی کے دو طریقے ہے ڈیڑ ھ ڈیڑھ فٹ کے فاصلے پر کھیلیاں بنائی جا ئیں اوران کے اوپر 9انچ کے فاصلے سے بیج کے چوکے لگائیں وتر زمین میں ہموار سطح پر لائینوں میںاس کی بیجائی ڈر ل سے کی جاسکتی ہے ا س صورت میں زمین کافی نمی موجود ہونی چاہیے 10سے 12روز میں ا س کا اگا ئو ہو جاتا ہے 2سے 2فٹ کے فاصلے پر پٹریوں کے دونو ں اطراف 9انچ کے فاصلے پر بیج کے چوکے لگائین یہ طریقہ زیادہ موزوں ہے کھیلیوں پر بوائی کی صورت میں بوائی کے فور ی بعد پانی دینا چاہیے پانی اتنی مقدار میں دیا جا ئے کہ ا س کی نمی بیجوں تک پہنچ جا ئے اگر بوائی ہموار زمین پر اچھے وتر میں کی گئی ہو تو 15سے 20روز تک پانی نہیں دینا چاہیے تا کہ پودے کی جڑیں نرم زمین میںمضبوط ہو سکیں 15سے 20دن بعد پہلاپانی دیں بعد میں2ہفتے کے وقفے سے پانی دیتے رہیں تو فصل کی نشوونماتسلی بخش طورپرجاری رہے گی ۔