بیر سٹر سلطان محمود کل تراڑ کھل کا دورہ کریں گے

تحریک انصاف گلف کے صدر سردار ندیم آزاد کے فلاحی ہسپتال کا بطور مہمان خصوصی افتتاح کریں گے

ہفتہ 4 مارچ 2017 21:20

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مارچ2017ء)سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر و پی ٹی آئی کشمیر کے صدربیر سٹر سلطان محمود چوہدری آج بروز اتوار تراڑ کھل کا دورہ کریں گے۔جہاں وہ تحریک انصاف گلف کے صدر سردار ندیم آزاد کے فلاحی ہسپتال کا بطور مہمان خصوصی افتتاح کریں گے۔نیز اس دورے کے دوران وہ تراڑ کھل تحریک انصاف یوتھ ونگ اور دیگر پی ٹی آئی تنظیموں کے مختلف وفود سے گفتگو کریں گے۔

(جاری ہے)

جبکہ 7مارچ بروز منگل وہ کھوئی رٹہ میں اور 8مارچ کو بھمبر میں ورکرز کنونشنز میں بطور مہمان خصوصی شرکت کر کے آزادکشمیر کی تازہ ترین سیاسی صورتحال پر اپنے اہم ترین خطابات کریں گے۔ورکرز کنونشنز کے حوالے سے کھوئی رٹہ اور بھمبر میں تیاریاں زور و شور سے جاری ۔تحریک انصاف کے کارکنان کی ورکرز کنونشنز کے حوالے سے کارنر میٹنگز کا سلسلہ شروع ۔کھوئی رٹہ اور بھمبر آمد کے موقعہ پر بیر سٹر سلطان محمود چوہدری کا مختلف جگہوں پر فقیدالمثال استقبال کیا جائے گا۔