پنجاب یونیورسٹی ،ایل ایل بی پارٹ ون ، ٹو اور تھری کے داخلوں کا شیڈول

ہفتہ 4 مارچ 2017 21:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مارچ2017ء) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایل ایل بی پارٹ ون ، ٹو اورتھری(تین سالہ) سالانہ امتحانات2017ء کے امیدواروں کے لئے داخلہ فارم و فیس جمع کروانے کاشیڈول جاری کر دیا ہے۔ شیڈول کے مطابق امیدوار، ایل ایل بی پارٹ۔ون سالانہ2017ء کے لئے سنگل فیس کے ساتھ2-5-17،ڈبل فیس کے ساتھ8-5-17ء،ایل ایل بی پارٹ۔

(جاری ہے)

ٹوسالانہ2017ء کے لئے سنگل فیس کے ساتھ3-5-17ء،ڈبل فیس کے ساتھ9-5-17ء اور ایل ایل بی پارٹ تھری سالانہ2017ء کے لئے سنگل فیس کے ساتھ4-5-17ء جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ10-5-17ء تک داخلہ فارم جمع کرواسکتے ہیں۔جبکہ ایل ایل بی پارٹ۔I،IIاور IIIکے سالانہ امتحانات بالترتیب6، 7اور 8جولائی 2017ء سے شروع ہوں گے۔ تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pkپر دیکھی جا سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :