ْپاک ترک اسکولوں کے اساتذ ہ کو پاکستان میں قیام کی اجازت دی جائے ، طلباء کی حکومت سے اپیل

ہفتہ 4 مارچ 2017 22:30

ْپاک ترک اسکولوں کے اساتذ ہ کو پاکستان میں قیام کی اجازت دی جائے ، طلباء ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2017ء) پاک ترک اسکولوں کے گریجویٹ طلباء نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ پاک ترک اسکولوں کے اساتذ ہ کو پاکستان میں قیام کی اجازت دی جائے ‘‘۔ گزشتہ روز کراچی پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طلباء نے کہاکہایک ایسی فائونڈیشن جو طلباء پر تشدد میں ملوث ہے پاک ترک اسکولوں کا نظاما چلانے کی متمنی ہے ۔

(جاری ہے)

طلباء نے الزام عائد کیا کہ پاک ترک اسکولوں کو لینے کی خواہشمند فائونڈیشن کا عملہ البانیہ کی ریاست میں طلباء پر جسمانی تشدد میں بھی ملوث رہا ہے ۔ فائونڈیشن کے عملے کی انگریزی زبان میں مہارت کا فقدان اور تعلیم و تدریس کیلئے ان کی ناکامی قابلیت واضح طور پر اس بات کو ثابت کرتی ہے کہ پاک ترک اسکولوں کے نیٹ ورک کو اس تنظیم کے حوالے ہرگز نہیں کیا جائے ۔طلباء نے کہاکہ حکومت ان اسکولوں کے اساتذہ کو پاکستان میں قیام کی اجازت دے بصورت دیگر کوئی بھی این جی او مستقبل میں پاکستان آکر اس خوف سے اپنی خدمات پیش نہیں کریگی کہ ایسے بھی ملک بدر کیا جاسکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :