کراچی، بدنام زمانہ منشیات فروش سیٹھ امین کے دست راست ساتھی سمیت گرفتار،منشیات فروش امین فرار ہونے میں کامیاب

ہفتہ 4 مارچ 2017 22:32

کراچی، بدنام زمانہ منشیات فروش سیٹھ امین کے دست راست ساتھی سمیت گرفتار،منشیات ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2017ء) منگھوپیر پولیس نے کارروائی کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش سیٹھ امین کے دست راست کوایک ساتھی سمیت گرفتارکرلیاہے جبکہ منشیات فروش امین فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ منگھوپیرکے علاقے مشکے پاڑہ میں پولیس کی جانب سے کارروائی کی گئی ۔کارروائی کے دوران دو منشیات فروش ملزمان ناصر عرف کھوڈو اور حضرت علی کوگرفتارکرلیاگیا۔

(جاری ہے)

ناصر عرف کھوڈو سے ایک عدد پسٹل اور 1900 گرام چرس اور شاہراہ نورجہاں کی حدود سے چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے جبکہ ملزم حضرت علی سے ایک پسٹل برآمد ہواہے۔منشیات فروش امین 1400گرام چرس چھوڑ کر فرارہوگیا۔مجموعی طور پر 3300 گرام چرس برآمدکی گئی ۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔گرفتار ملزم ناصر عرف کھوڈو کے خلاف ایف آئی آر نمبر 77/17 بجرم دفعہ 6/9c 78/17 بجرم دفعہ 23/1A ، ملزم حضرت علی کے خلاف ایف آئی آر نمبر 79/17 بجرم دفعہ 23/1A ۔ ایس ایچ او منگھوپیر حاجی ثنااللہ کی مدعیت میں درج کرلیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :