Live Updates

پی ٹی آئی کے ڈاکٹر شہزاد وسیم کی جانب سے عمران خان اور غیر ملکی سفراء کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام

ہفتہ 4 مارچ 2017 22:56

پی ٹی آئی کے  ڈاکٹر شہزاد وسیم کی جانب سے عمران خان اور غیر ملکی سفراء ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 مارچ2017ء) تحریک انصاف کی خارجہ امور ونگ کے سیکرٹری ڈاکٹر شہزاد وسیم کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور غیر ملکی سفراء کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا ، عشائیے میں چین ، روس ، برطانیہ ، جرمنی ، یورپی یونین سمیت دیگر اہم ممالککے سفراء نے شرکت کی ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو تحریک انصاف کے چیئرمین سے غیر ملکی سفیروں نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ملاقات تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری برائے خارجہ امور کی جانب سے دیے گئے عشائیے کے دوران ہوئی ۔ ڈاکٹر شہزاد وسیم کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف اور غیر ملکی سفراء کے اعزاز میں دعوت کا اہتمام کیا گیا تھا۔ عشائیے میں چین ، روس ، برطانیہ ، جرمنی ، یورپی یونین سمیت دیگر اہم ممالککے سفراء اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنمائوں شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین ، علیم خان ، نعیم الحق، عامر کیانی اور دیگر نے شرکت کی ۔ (ار)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :